پنڈی بوائز نے ایم ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔۔۔

پنڈی بوائز نے بلوچ وارئرز کودس وکٹوں سے شکست دے کر ایم ایس ایل کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

راولپنڈی:آر بی ایس اور میڈیا سنیفرز کے اشتراک سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایم ایس ایل کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا گیا۔اٹھارہ سے پچیس دسمبر تک جاری رہنے والے اس شاندارکرکٹ ایونٹ میں چار ٹیموں نے حصہ لیا۔جس میں پنڈی بوائز،اسلام آباد رائلز،بلوچ وارئرزاور کراچی نائٹ شامل تھیں۔ ایم ایس ایل کے اس سیزن میں کرکٹ انڈسٹری کے بڑے سٹارز نے بھرپورشرکت کی۔جن میں شاہد خان آفریدی، مصبح الحق،عبدالرزاق،عمران نذیر،انضمام الحق، محمد حفیظ اور عدنان اکمل نے اس شاندار ایونٹ میں اپنی بلے بازی کے جوہر دیکھائے ۔ اس کے علاوہ ایم ایس ایل کے اس ایونٹ میں بہت سے نئے کھیلاڑیوں کو بھی اُبھرنے کا پورا پورا موقع فراہم کیا گیا۔ایم ایس ایل ایونٹ کا مقصدپاکستان میں موجودنئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔اس میگا ایونٹ میں کُل بائیس میچز کھیلے گئےجس میں پنڈی بوائزاور بلوچ وارئرز کی ٹیموں نے فائنل تک رسائی پائی۔پنڈی بوائز کی ٹیم نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورفائنل میں بلوچ وارئرز کو دس وکٹوں سے شکست دے کر ایم ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کنگڈم ویلی ایم ایس ایل کے اس میگا ایونٹ میں میڈیا انڈسٹری کے سپر سٹار عدنان صدیقی،ہمایوں سعید،ممررانا، سمیت صحافی برادری کے بڑے نام حامد میراور کاشف عباسی نے بھی ان شاندار مقابلوں میں حصہ لیا۔شائقین کے لئے ایم ایس ایل کےاس سیزن میں ہفتہ بھر جاری کنسرٹ نائٹ نے شائقین کے دلوں پر راج کیا ۔کنسرٹ نائٹ میں بھومیا،مصطفی زائد،عمیر جسوال،جنون بینڈ، اور نتاشہ بیگ نے اپنی گائقی کے جوہر دیکھائے۔میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب میں انتظامیہ کی جانب سے شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کو دس کروڑ کے چندہ کا چیک بھی دیا گیا۔



Leave a Reply