پاکستان کی دس بہترین رئیل اسٹیٹ کمپنیاں

جائیداد ایک لازم ضرورت اورمحفوظ مستقبل کی تعمیر میں بہت فائدہ مند ثابت ہو تی ہے۔ پاکستان میں جائیدادوں میں سرمایہ کاری کے ان گنت مواقع موجود ہیں جو مالک کے لیے بڑے پیمانے پر منافع کما سکتے ہیں،بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جائیداد وں میں سرمایہ کاری ایک منافع بخش مالیاتی موقع ہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران، پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بہت ترقی ریکارڈ کی جارہی ہے اوررئیل اسٹیٹ مارکیٹ،پاکستانی معشیت پر براہِ راست اثرانداز ہوتی ہے۔پاکستان میں بہت سی رئیل اسٹیٹ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جو شہریوں کو مختلف شہروں میں کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سہولتات فراہم کرتی ہیں۔ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ دن بدن پھیل رہی ہے۔پاکستان میں موجودسرمایہ کارزیادہ تر منافع بخش ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری  کرنے میں دلچسپی رکھتےہیں اور ملک میں رئیل اسٹیٹ کمپنیاں انکو بہترین آپشن کا انتخاب کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ان  تمام کمپنیوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔سرمایہ کار ان کمپنیوں کے ایجنٹس سے ہر قسم کے سوالات کے جوابات حاصل کرسکتے ہیں۔رئیل اسٹیٹ سیکٹرپاکستان کاایک منفرداورمنافع بخش سیکٹر ہے جس میں اعتبار سب سے ذیادہ اہم ترین جزو ہے۔مزید برآں، جب بھی کوئی سرمایہ کارکوئی جائیدادخریدنا چاہتے ہیں، تورئیل اسٹیٹ کمپنیاں انکی جانب سے تمام کارروائیوں پر کارروائی عمل میں لاتی ہیں۔ عام شہری رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے درست فیصلے نہیں کر پاتے۔ تاہم، انہیں بااعتمادرئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔خرید وفروخت کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ کمپنیاں سرمایہ کاروں کو جائیدایں کرائے پر دینے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔ لیکن، مناسب اور منافع بخش لین دین کے لیے، سرمایہ کاروں کا بہترین رئیل اسٹیٹ کمپنی کاانتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔پاکستان کی بہترین اور پُراعتماد رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کی فہرست  بمعہ تعارف درج ذیل ہے۔

آر بی ایس لینڈ

آر بی ایس لینڈ پاکستان رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے معروف ترین ناموں میں سےایک ہے۔رائل بزنس سلوشنز سن دو ہزار چودہ سے شہریوں سمیت سرمایہ کاروں کو رئیل اسٹیٹ سے متعلق بہترین خدمات فراہم کررہی ہے۔یہ رئیل اسٹیٹ کمپنی اپنے سفر کے آغازسے ہی حبیب رفیق(پرائیوٹ)لمیٹڈ  کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں۔اس وقت رائل آرچرڈ آر بی ایس کے تعاون سے حبیب رفیق لمیٹڈ کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے۔آر بی ایس باہمی افہام و تفہیم اور گزشتہ  کامیاب منصوبوں کی بدولت کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد کے پلاٹینم سیلز پارٹنر کے طور پر اپنی شاندار خدمات سے شہریوں کو مزین کر رہے ہیں۔یہ منصوبہ اسلام آباد کے باسیوں کے لئےجدت سے بھرپور اور سمارٹ طرزِزندگی کےلئےبہترین ماناجارہاہے۔یہ اسلام آباد کا واحد منصوبہ ہے جس میں ملک کے بہترین سکول،کالج،یونیورسٹیاں،ہسپتال سمیت شاپگ مالز کی تعمیر بہت تیزی سے جاری ہے۔آر بی ایس لینڈ راولپنڈی اسلام آباد کے سب سے بڑے اور شاندار منصوبوں کی خرید و فروخت کا کا م سرانجام دے رہا ہے۔جس میں کنٹری سائیڈ فارمز،کنٹری سائیڈ رزیڈنشیا،ہاکس میلبورن سٹی راولپنڈی،نیو میٹرو سٹی گوجرخان، کیپیٹل سمارٹ سٹی سمیت نوا سٹی اسلام آباد شامل ہیں۔ان تمام سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند افراد آر بی ایس سے رابطہ کر کے اپنے سرمایہ کاری کو محفوظ اور منافع بخش بنا سکتے ہیں۔آر بی ایس لینڈ جڑواں شہروں میں سرمایہ کاری کے سب سے ذیادہ اور محفوظ ترین مواقع فراہم کرنے والی رئیل اسٹیٹ کمپنی ہے۔آر بی ایس لینڈ ہمیشہ  اپنے گاہکوں کو حقیقت  واقف رکھنےکے لئے لمحہ بہ لمحہ جاری منصوبوں کی اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہیں،اس  شاندار اور پُر اعتماد کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 24/7رئیل اسٹیٹ سے متعلق خبریں نشر کرنے کے لئےکام کررہے ہیں۔آر بی ایس لینڈ کی تجربہ کارٹیم  رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو بہت سے بہتر کرنے میں دن رات کوششاں ہے جہاں ہر معاملےاور خیال میں شفافیت ہے۔تخلیقی ذہنوں اور پرجوش شہریوں کو ہمیشہ رائل بزنس سلوشنز میں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ آر بی ایس لینڈ میں ہمیشہ ذمہ دار اور قابل ِاعتماد شراکت داروں کوخوش آمدید کہا جاتا ہے۔آر بی ایس لینڈ کا متنوع رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو  انکودنیا بھر میں متحرک رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اور بھی بہتر پوزیشن حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

زمین  ڈاٹ کام

پاکستان کی مشہور ترین رئیل اسٹیٹ پیلٹ فارمز میں سے ایک زمین  ڈاٹ کام  بھی ہے جوجائیداد کی خرید و فروخت کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم تصور کیا جاتا ہے۔ زمین ڈاٹ کام کا آغاز سن دو ہزار چھ میں ہوا جس وقت سے وہ صارفین کو اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اس کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم  کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوا اور یہ پیلٹ فارمز آج لوگوں کو ہزاروں خریداروں اور فروخت کنندگان سے جڑنے میں مدد کرتا ہے۔ زمین ڈاٹ کام نے بھی ملک میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے فروغ کے لئے بے مثال خدمات فراہم کیں۔گزشتہ کچھ سالوں کے دوران اس کمپنی نےملک میں رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں نئی ​​بلندیوں کوچھوا۔ زمین ڈاٹ کا م کی ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی خواہش کے مطابق جائیداد تلاش کرسکتے ہیں۔

امانت ڈاٹ کام

امانت ڈاٹ کام، پاکستان میں سرمایہ کاری کا پہلا   مقبول ترین آن لائن پورٹل ہےجو اپنےکلائنٹس /سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے انتہائی منافع بخش مواقع کے بارے میں مشورہ فراہم کرتا ہے۔اس ریئل اسٹیٹ کمپنی کا مقصداسلام آباد اور راولپنڈی  کے رہائیشیوں کوبہترین طرزِزندگی فراہم کرنا ہے .امانت ڈاٹ کام نے گزشتہ دس سالوں میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں کئی منصوبوں اور تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہےجو ان منصوبوں کی لاگت، قانونی حیثیت، سہولیات، مقام، ماسٹر پلان، اور مستقبل میں توسیع کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ان کے قانونی جواز اور سہولیات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔جڑواں شہروں میں یہ رئیل اسٹیٹ کمپنی کنڑی سائید فامز،کنٹر سائید رزیڈنشیا اور  ہاکس میلبورن سٹی راولپنڈی کی خرید و فروخت میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔امانت اپنے کلائنٹس کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہے ان تمام شاندار سوسائٹیوں کی خرید و فروخت میں امانت کا مشن اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک میں پراجیکٹس کا ایک آن لائن انسائیکلوپیڈیا بنایا جائےجس سے وہ پروجیکٹ/سوسائٹی کے بارے میں درست اور غیر جانبدارانہ معلومات حاصل کر سکیں۔

گرانا

گرانا ،پاکستان کی آن لائن رئیل اسٹیٹ کمپنی میں سے ایک ہے جوبنیادی طور پر ملک کے رئیل اسٹیٹ ماحول میں انقلاب لانے میں مرکوز ہے۔ گرانا امارات گروپ آف کمپنیز کا ایک ڈویژن ہے جن کا مقصد معیار کو مقدار سے پر فوقیت دینا ہے۔ گرانا رئیل اسٹیٹ کمپنی کی انتظامیہ نے کامیابی کے ساتھ ایک شفاف اور قابلِ قدر پورٹل کی بنیاد رکھی تاکہ شہریوں کوملک کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد ملے۔اس نامی گرامی رئیل اسٹیٹ کمپنی کامقصد پاکستان کے شہریوں کو زیادہ قابلِ رسائی شرائط و ضوابط پر اپنی جائیداد خریدنے، بیچنے اور کرایہ پر دینے میں مدد فراہم کرناہے۔

لینڈ گائیڈر

 لینڈ گائیڈر،راولپنڈی -اسلام آباد میں ایک ایڈوانس  ترین رئیل اسٹیٹ کمپنی ہےجوانتہائی مستند معلومات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے ساتھ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنا منفرد مقام کھتی ہے۔یہ رئیل اسٹیٹ کمپنی اپنی کلائنٹس کو  رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں معیاری حل فراہم کرنے سمیت ملک بھر میں جاری جدید پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ لینڈ گائیڈر، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دیگر تمام رئیل اسٹیٹ ایجنسیوں کے مقابلے میں اپنی مثال آپ ہے۔لینڈ گائیڈرکےتجربہ کار ایجنٹس اپنے گاہکوں کومیعاری کنسلٹنسی فراہم کرتے ہیں جو انکی ضروریات کے عین مطابق تیار کی گئی ہو۔مزید برآں، سرمایہ کار اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اگر مکمل رہنمائی فراہم نہ کی جائے تو ممکنہ سرمایہ کاری بہت نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے۔لینڈ گائیدر، مکمل طور پرایک قابلِ اعتماد رئیل اسٹیٹ کمپنی ہے جو ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں تین سال سے زیادہ عرصےاپنے گاہکوں کو انکی من پسند سرمایہ کاری میں اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔چاہے وہ  سرمایہ کاری کمرشل، رہائشی پلاٹ، اپارٹمنٹس یا مکانات میں کی گئی ہو۔اس وقت لینڈ گائیڈراسلام آباد اور راولپنڈی میں  اپنی ساکھ بناچکا ہےاور راولپنڈی اسلام آباد کی شاندار سوسائٹیوں سائیڈ فامز، کنٹری سائیڈ رزیڈنشیا اور ہاکس میلبورن سٹی کی خرید و فروخت میں شاندار کردار ادا کرنے کے بعد لینڈگائیڈراب ملک کے مختلف شہروں  میں سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے بہت جلد آرہا ہے۔

ایجنسی 21

ایجنسی 21 کی بنیاد چھ سال پہلےرکھی گئی، جس کا مقصد جڑواں شہروں کی مارکیٹ میں خود کو لیڈ کرنا تھا اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کےمیعار کو مزید بہتر بنانا تھا۔ایجنسی 21 نے کاروباری طریقوں کا کلچر بنا کر اپنے کلائنٹ کا اعتماد حاصل کیا اورانکو ذہنی و قلبی سکون فراہم کیا۔ ایجنسی 21 ، اس وقت ملک کا بہترین رئیل اسٹیٹ برانڈز میں سے ایک ہے، جس نے اپنے نیٹ ورک کو ہر بڑے شہر تک پھیلانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔اس کمپنی نے اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کسٹمر سروس، سمجھ بوجھ اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو اپنے حریفوں سے ممتاز کیا۔جن کے مقصدملک کی رئیل  اسٹیٹ مارکیٹ کا امیج مزید بلند کرناہے۔ ایجنسی 21 رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایسا انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں جو نہ صرف رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو مضبوط کرے بلکہ خریداروں اور فروخت کندگاں کےاس سفر کومزید آسانیاں فراہم کرے۔

وراثتوراثت رئیل اسٹیٹ کمپنی سن دو ہزار اٹھارہ سے  ریئل اسٹیٹ  مارکیٹ میں سرمایہ کاری، سیلز، کنسلٹنسی خدمات کی خدمات فراہم  کرنے کے وژن کے ساتھ قائم کی گئی تھی۔رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں یہ  کمپنی پیشہ ورانہ خدمات پیش کر رہی ہے جس میں پراپرٹی کی تشخیص کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کی حکمت عملی اور منصوبے کی درست پیشین گوئیاں شامل ہیں۔ مستقبل کے لیے، وراثت کے پاس اعلی پیداوار کی سرمایہ کاری  کے مواقع موجود ہیں جو منظم منصوبہ بندی اورعظیم رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو کےساتھ شہریوں کو اپنی خدمات فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔وراثت رئیل اسٹیٹ کمپنی نےانڈسٹری میں اپنی ساکھ اعتماد، مستقل مزاجی، انتظامیہ کی محنت ولگن اور بھروسے کی بنیاد پر قائم کی ہے۔وراثت ریئل اسٹیٹ کمپنی نےسروس کی اعلیٰ ترین سطح کو برقرار رکھتے ہوئے رالپنڈی اسلام آباد کی بہترین ہاؤسنگ سوسائٹیوں جن میں کنٹری سائیڈ فامز، کنٹری سائیڈ رزیڈنشیا اور ہاکس میلبورن سٹی راولپنڈی میں ممکنہ حد تک منافع بخش جائیداد  فروخت  کر کےملک کی کامیاب رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں سے ایک ہونے کا ثبوت دیاہے۔

اسٹار مارکیٹنگ

اسٹار مارکیٹنگ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔ وہ بنیادی طور پر لاہور میں اپنی جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے مشہور ہیں۔ ان کے مختلف پراجیکٹس کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، راولپنڈی، حیدرآباد، گوجرانوالہ، لاڑکانہ، نوشہرہ، گوادر وغیرہ میں کئی شہروں میں موجود ہیں۔

اسٹار مارکیٹنگ کی اعلیٰ ترین ٹیم سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاری کرنے اور ان کے مسائل کا بہترین حل فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ مزید یہ کہ، سٹار مارکیٹنگ کے بہت سے دوسرے ممالک جیسے کہ ، کینیڈا، اور یورپ میں نیٹ ورک ایسوسی ایٹس ہیں۔

ڈیل اینڈ ڈیلز

ڈیل اینڈ ڈیلز پاکستان کی بہترین رئیل اسٹیٹ کمپنیوں  میں شمار کی جاتی ہے۔اس کمپنی کورئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں سیلز اور مارکیٹنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ڈیل اینڈ ڈیلزکلائنٹس کے فوائد کو ترجیح دیتے ہوئے قانونی، منافع بخش، جدید اور مستقبل میں بڑھتے ہوئے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور پراپرٹی مینجمنٹ کنسلٹنسی کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔اس رئیل اسٹیٹ فرم کا مقصد پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں انقلاب برپا کرنے کے وژن کے ساتھ قائم منسلک ہے۔تاکہ  صارفین کو زیادہ سے زیادہ غیرمتوقع منافع فراہم کیا جاسکے اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کی بہترین  ایجنسیوں کی فہرست میں چست مارکیٹنگ تکنیک متعارف کرائی جا سکے۔ڈیل اینڈ ڈیلز کامشن  اپنے کلائنٹس کو زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے جدید، موزوں اور جامع مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کرنا ہےاوراعلیٰ ترین معیارات سمیت خریدوفروخت کےمعاملات میں پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنانا ہےتاکہ اپنی خدمات میں بہترین کارکردگی پیش کی جاسکے۔

زیم بلڈرز

زیم بلڈرز ،ذیشان اسٹیٹ مینجمنٹ اور بلڈرز کی نمائندگی کرتے ہیں جسے کچھ سال قبل پاکستا ن کی رئیل ااسٹیٹ مارکیٹ میں بلندمعیار کی بہترین سطح پیدا کرنے کے لیے قائم کیا تھا۔یہ کمپنی  رئیل اسٹیٹ میں ماہر ہونے کے ساتھ اپنے اہداف کاتعاقب کرتی ہےاورمؤثر طریقے سے گاہکوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنے روابط کو برقرار رکھتے ہوئے اعلیٰ رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں شامل ہے۔زیم بلڈرنے جدید تعمیراتی تکنیکوں کے ذریعے رئیل اسٹیٹ کے منظر نامے کو تبدیل کیا اور پاکستان میں بہترین ڈیزائن آرکیٹیکچر، میٹریل اور ڈیزائن کو متعارف کروایا ہے۔زیم بلڈر، جڑواں شہروں میں بارہ کےقریب پراجیکٹس کے ساتھ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی نمایاں کمپنیوں میں سے ایک ہے۔



Leave a Reply