2023میں اپنے گھر کی قیمت کو کیسے بڑھایا جائے؟

پاکستان میں بلاشبہ ایسےمتعدد شہرموجود  ہیں جو ملک کے تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتے ہیں اور ملکی معیشت کے پیچھے ایک محرک عنصر ہیں۔ ان شہروں میں، سرمایہ سےنقدبہاؤ رپیدا کرنے کےمتعدد طریقے موجودہیں جن سے سرمایہ کار لاکھوں کا منافع کما سکتے ہیں۔ ان بہترین طریقوں میں سے ایک ریل اسٹیٹ  انڈسٹری ہے ۔حالیہ برسوں میں رئیل اسٹیٹ کی مانگ میں زبردست اضافے کے ساتھ، گھروں  کی مارکیٹ ویلیو کو برقرار رکھنا خاصامشکل ہے۔مگر،گھر کی تزئین و آرائش ہماری زندگی کو پُرجوش بنا نے کےساتھ پُرسکون ماحول فراہم کرنے میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہیں۔پہلی مرتبہ گھر کی تزئین وآرائش اُس وقت کی جاتی ہے جب اپنے خوابوں کے گھر کوتعمیر کیا جارہاہوتاہےاوردوسری مرتبہ، جب گھر کو فروخت کرنے کا وقت آتا ہے۔ تزئین و آرائش مہنگی ، جبکہ دیگر کم لاگت کی تزئین و آرائش بھی گھر وں پر بہترین اَثرڈال سکتی ہیں۔ یہ جاننا انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ کون سے گھر کی تزئین و آرائش گھر میں سب سے زیادہ قیمت کا اضافہ کرے گی۔

مزیدبرآں،گھر کی قدر میں اضافہ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔چاہےآپ گھرکوفروخت کرنے کے لئے اسکی قیمت میں اضافہ کرنا چاہتےہویا اُسے اپنے لیے مزید آرام بنانا چاہتے ہوں۔ پاکستان میں تعمیراتی لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہوتی ہے اور ان اضافی اقدامات سے اسے برداشت کرنا مزیدمشکل ہو سکتا ہےلیکن یہ تزئین وآرائش  ممکنہ جائیداد کی قیمت میں نمایاں طورپراثراندازہوتی ہے۔

گھر کی تزین و آرائیش کے لئےپاکستان کی تعمیراتی کمپنیوں کی مدد سے بھی ممکنہ گھر کی قیمت کو بڑھانے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔

باورچی خانےکی تزئین وآرائش

اپنے باورچی خانے کو نئی الماریاں، کاؤنٹر ٹاپس اور فرش کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے اورآپ کے گھر کی قدروقیمت مزید بڑھاسکتا ہے۔

گھر کے بیرونی حصے کو اپ ڈیٹ کرنا

 پینٹ کا ایک تازہ کوٹ یا نئی سائڈنگ آپ کے گھر کی شکل اور قدر میں بڑا فرق لا سکتی ہے۔

بہترین رنگوں کاانتخاب

گھر میں بہترین رنگوں کا استعمال ممکنہ گھر کو مزیدخوبصورت بنانے سمیت اسکی قیمت میں اضافہ کرنے میں مفیدثابت ہوتی ہے۔

ضروری مرمت

 گھر کی تمام  ضروری مرمتیں اُس گھر کی قیمت کا تعین موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق طے کرنے میں مدگارہوتی ہے۔

 باورچی خانےکی تزئین وآرائش

اپنے کچن کو دوبارہ سے بنانے سے نہ صرف گھر کی مجموعی قدر میں اضافہ ہوتا ہے، بلکہ یہ روزمرہ کی سرگرمیوں جیسے کھانا پکانے،مہمانوں،دوستوں اورخاندان والوں کو تفریح ​​فراہم کرنے اور اپنے پیاروں کے ساتھ خوبصورت یادیں بنانے میں بھی اہم کردارادا کرتاہے۔باورچی خانے میں توانائی کی بچت کرنے والے ماڈلز کونصب کرنا،الماریوں کو نئے طرز کے پینلز سے تبدیل کرنا، نئےطرزکے سنک یا کاؤنٹر ٹاپس کونصب کرنااور دیواروں کو دوبارہ پینٹ کرنے جیسے اقدامات کسی بھی استعمال شدہ گھر کی مارکیٹ ویلیومیں اضافہ کرنے میں اہم ترین کردارادا کرتے ہیں۔مزیدبرآں،کچن کی دوبارہ سے تزئین وآرائش کےلئےبہترین انٹیریئر ڈیزائنر کی خدمات  بھی حاصل کی جاسکتی  ہیں ، کیونکہ انٹیریئر ڈیزائنر بہت تنگ یا کشادہ گھر میں ترمیم کرنے کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ ہیں۔ شاندار رہائشی منصوبہ ہاکس میلبورن سٹی ،راولپنڈی  کے گھروں کی تعمیر سمیت پورے منصوبے کی تزئین و آرائش کے لئے بین الاقوامی انٹیریئر اینڈ ایکسٹریئر ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔یہ منصوبہ جڑواں شہروں کی بہترین  رہائشی سکیموں میں سے ایک ہےجوسرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئےایک بہترین اور منافع بخش سرمایہ کاری فراہم کرنے کا ایک شاندار موقع ہے۔

گھر کے بیرونی حصے کو اپ ڈیٹ کرنا

گھر کابیرونی حصہ خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں اہم ترین کردارادا کرتا ہے۔کسی بھی جائیداد کا پہلا تاثراُس کے خریدار کے لئےبہت اہم ہوتا ہے۔پینٹ کا تازہ ترین کوٹ آپ کے گھر کو نیا نظر آنے اور اپ ڈیٹ شدہ پراپرٹی کے لیے خریداروں کو راغب کرنے میں بہت مدد فراہم کرسکتا ہے۔ کھڑکیوں کی مرمت،چھت کی سیلنگ اور کارپورچ کے فرش کودوبارہ مزید بہتر بنانا ممکنہ جائیداد کی قدروقیمت میں اضافہ کرتا ہے۔اس کے علاوہ گھر کی مزید تزئین وآرائش کے لئےموسمی سجاوٹ جیسے کرسمس ٹری سمیت گھر کےآنگن میں مختلف اقسام کےپودےلگاکراپنے گھر کومزید خوبصورت اور دلکش بنایا جاسکتاہے۔

بہترین رنگوں کاانتخاب

 گھر کے اندر اور باہر پینٹ کرنے سے قبل، کلرنگ اسکیم کو حتمی شکل دینابہت اہم ہوتا ہے۔ مجموعی بجٹ کا اندازہ ،ایک قابل ِاعتماد برانڈ کا انتخاب ، اور واٹر پروف، داغ مزاحم میٹ فنشز کا انتخاب بہت جاذبِ نظرہوسکتا ہے۔یہ تمام اخراجات جیب پر بھاری محسوس ہوسکتے ہیں۔ مگر،جب کوئی خریدار گھر کا جائزہ لے گا تو یہ ناقابل ِیقین حد تک اُسکواپنے جانب راغب کرنے میں کردارادا کرسکتا ہے۔جڑواں شہروں میں جائیداد کی سرمایہ کاری بہت سی چیزوں پر انحصار کرتی ہے۔جن میں سے صحیح پینٹ اور رنگ کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ خیال رکھنے کے لیے ایک اور پہلو ہمیشہ ایسے رنگوں کا انتخاب کرنا ہے جو اکثریت کو پسند ہوں۔ بصورت دیگر، آپ کی ذاتی ترجیح خریدار کے خیال میں زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی۔

ضروری مرمت

گھرکو مارکیٹ میں فروخت کرنے سے پہلے اسکی حالت اور ضروری مرمت پر غور کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اگر اسے بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے، تو اسے فکسر اپر کے طور پر فروخت کرنا بہتر ہوگا۔ اس طرح، آپ گھر کی موجودہ حالت کے مطابق قیمت لگا سکتے ہیں اور خریدار ضرورت کے مطابق مرمت کروا سکتے ہیں۔

اگر آپ کے گھر کی اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی ہے، تو اس گھر کی قیمت کا تعین موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق طے کی جاسکتی ہے۔

پاکستان میں، رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اس وقت فروخت کنندگان کی حمایت کرتی ہے۔جسکی وجہ سے مکانات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ مزیدبرآں،جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ آبادی میں تیزی سے ہونے والا اضافہ بھی ہے جسکی وجہ سےجائیداد کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ اگر آپ اپنا گھر بیچنے پر غور کر رہے ہیں، تو بہترین اور مفید مشورہ حاصل کرنے کے لیے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کرناانتہائی ضروری ہے۔کیونکہ ایک تجربہ کار رئیل اسٹیٹ ایجنٹ مارکیٹ کے موجودہ حالات کے عین مطابق رہنمائی کرنے سمیت گھر کی صحیح اور مناسب  قیمت کا تعین کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔



Leave a Reply