لاہوررنگ روڈ کےسدرن لوپ پراجیکٹ کاسات سال بعددوبارہ آغاز

لاہور:پنجاب حکومت کا آئندہ چندماہ میں لاہوررنگ روڈ کےسدرن لوپ کی تعمیر شروع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فنڈز کےلئےکابینہ نے تقریباَبلین روپے کی منظوری دےدی ہے۔ذرائع کےمطابق،اس پراجیکٹ کو حکومتِ پنجاب پرائیویٹ پارٹنزشب کی بجائے اپنےمالی وسائل سےمکمل کرنےدلچسپی رکھتی ہے۔کیونکہ یہ پراجیکٹ پہلے ہی قانونی چارہ جوئی کی بناپربہت تاخیر کا شکارہوچکاہے۔اس بڑے منصوبے کے لئے حکومت پہلے ہی زمین حاصل کرچکی ہے اور مالکان کواربوں روپے کامعاوضہ ادا کیا جاچکاہے۔پوری زمین حکومت کےنام ٹرانسفر کردی گئی ہے۔ اس لئے اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ اس منصوبےمیں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا کرنانہیں پڑھے گا۔

سرمایہ کاری کے زبردست مواقع کے لیے لاہور سمارٹ سٹی کو ضرور دیکھیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق،حکومت لاہوررنگ روڈ کے اس منصوبے کی تعمیر میں خاصی دلچسپی رکھتی ہے۔ کیونکہ یہ رنگ روڈ ملتان روڈ سےشروع ہوکرلاہور کراچی موٹروے کو ,ملاتی ہے۔ رنگ روڈ کو لاہور۔اسلام آباد موٹروے سے ملانے کےلئےویسٹرن لوپ کا منصوبہ بھی بنالیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ،لاہورنگ روڈ کایہ منصوبہ بحریہ ٹاؤن لاہورسے گزرتے ہوئے ملتان روڈ پر واقع مرکہ تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ سیکشن آٹھ کلومیٹر لمبا ہے اور یہ چھ لین والے ڈوئل کیریج وے پر مشتمل ہوگا۔ اس میں دو انٹرچینجز، چار سروس روڈ پل، سات فلائی اوور اور تین گاڑیوں کے سب ویزشامل ہیں۔اس پراجیکٹ کی شروعات کے لیے جلد ہی ایل آر آر اے بولی لگانے اور دیگر تمام تیاریوں کے لیے کام کررہا ہے اس جلد ہی مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے ایک اہل فرم کو اس منصوبے کو تعمیر کرنے کی زمہ داری سونپی جائے گی۔

مزیدپڑھیں: لاہور اسمارٹ سٹی میں قبضہ حاصل کرنے کا طریقہ کار۔

یادرہے، بولی کا عمل۲۰۱۹میں مکمل لیاگیا تھااور یہ پروجیکٹ دس ارب روپے میں نیشنل لاجسٹک سیل کو دیا گیاتھا۔ ۱۳ جون ۲۰۱۹کو ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے گئےتھے۔ تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ عدالت نے ۲۶جون ۲۰۲۰کو دوبارہ اسٹے دے دیا، ایسے وقت میں جب اس پراجیکٹ کی تعمیر شروع کی جانی تھی۔



Leave a Reply