جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات کیوں ضروری ہیں؟

کسی بھی کام کو سرانجام دینے کے لئے اس کام کے ماہر کا سہارا لینا انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا یا کسی  بھی جائیدار کو فروخت کرنے کے لئے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنا،سرمایہ کار کو بہت سی پیچیدگیوں سے بچاتا ہے کیونکہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے ماہر کی خدمات حاصل کرنا جائیدادخریدنے اورفروخت کرنےکے عمل کو انتہائی آسان بناتا ہے۔ پُر اعتماد ایجنٹ کی مدد سے فروخت میں، سرمایہ کار  کو اپنی مطلوبہ قیمت حاصل کرنے اورجائیداد کو جلد ازجلد فروخت کرنے میں باآسانی مدد ملتی ہے۔اگر سرمایہ کار اپنی جائیداد بیچنے کے بارے میں سوچیں اور کسی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل نہ کریں تو نقصان کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔

رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات کے ساتھ اپنا گھر بیچنایقینی طور پر، تمام کام خود انجام دینے سے سرمایہ کار کو کمیشن پر رقم کی بچت ہو سکتی ہے جو سرمایہ کار نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو ادا کرنا ہوتا ہے مگراس تمام عمل میں بہت سے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑھ سکتا ہے کیونکہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس  مارکیٹ میں قیمتوں میں اترار چڑھاؤ سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اور اپنے کلائنٹ کی جانب نقصان کے اندیشہ کو کم سے کم کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔سرمایہ کار اگر آر بی ایس یا اس جیسی تجربہ کار اورپُر اعتماد رئیل اسٹیٹ  کمپنی کےایجنٹ   کی خدمات حاصل کریں تو وہ کاغذی کارروائی سے لے کر نیٹ ورکنگ تک اور بالآخر آپ کی شرائط پر گھر کی فروخت تک ہر چیز کا خیال رکھتے ہیں۔کیونکہ آر بی ایس پاکستان کاپُر اعتماد اور بھروسہ کے لائق ادارہ ہے جس پر شہری انکی ساکھ کی بدولت اندھا اعتماد کرتے ہیں اور جڑواں شہروں کےشانداررہائشی منصوبوں میں آر بی ایس شہریوں کو اپنی خدمات فراہم کرنے میں صفِ اول ہے۔کنڑی سائیڈ فارمز اور کنٹری سائیڈ رزیڈنشیاکی خریدو فروخت میں اپنا کرداد ادا کرنے کی بدولت بہت سے سرمایہ کار اور شہری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں آر بی ایس لینڈ پربھروسہ کرتے ہیں۔یہ بھروسہ مند رئیل اسٹیٹ کمپنی راولپنڈی میں جاری ایک اور نئے منصوبے “ہاکس میلبورن سٹی”میں بھی منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

 درج ذیل پانچ اہم وجوہات ہیں جن کی وجہ سے سرمایہ کار کو کسی قسم کی سرمایہ کاری کرنے یا جائیداد کی فروخت کے لئے تجربہ کار اور پُر اعتماد رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنی چائیں۔

 بڑے لسٹنگ نیٹ ورکس تک آسان  رسائی

رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے خریداروں اور فروخت کندہ کے ساتھ روابط بہت مظبوط ہوتے ہیں اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ تیزی سے اس جائیداد کی تفصیل کو اپنے نیٹ ورک میں بھیجتے ہیں،جہاں خریدار اور فروخت کندہ یا ان کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیل کے اگلے مرحلے میں داخل ہوتے ہیں جبکہ اگر کوئی سرمایہ کار خودجائیداد  کی خریداری یا فروخت کرنے کے مرحلے کو سرانجام دینا چائے تو فروخت کرنے میں بہت وقت بھی درکار ہوتا ہے اوراچھی قیمت حاصل کرنا بھی  تقریباناممکن ہوتا ہے۔رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کیے بغیر خریدوفروخت خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ وقت طلب بھی ہوتا ہے، تاہم ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے ساتھ، سرمایہ کار کو فوری طور پر اچھا خریدار مل جاتا ہے ۔

کاغذات کی جانچ پڑتال اور کاغذی کاروائی

گھر بیچنا یا خریدنا سیدھا سادہ عمل نہیں بلکہ بہت سے اہم ترین دستاویزات کی جانچ پڑتال نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ تاہم، اگرسرمایہ کارایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کرتے ہیں، کاغذی کارروائی ، کاغذات کی جانچ پڑتال یا مذاکرات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ گھرخریدنا یا  بیچنا پیچیدہ ہو سکتا ہے اور بہت ساری دستاویزات الجھن کا باعث ہو سکتی ہیں، مگر آر بی ایس  کےایجنٹس سرمایہ کارکے لیے تمام کاغذی کارروائی ،جانچ پڑتال اور مذاکرات کا خیال رکھنا امانت سمجھتے ہوئے سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کو محفوظ اور منافع بخش بنانے کے لئے مفید مشورےبھی فراہم کرتےہیں۔راولپنڈی میں سرمایہ کاری  کے لئےکنٹری سائیڈفارمز اور کنٹری سائیڈ رزیڈنشیا ایک نہایت محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری ہے جسکی خریدوفروخت کا کام ملک کی معرو رئیل اسٹیٹ کمپنی”آر بی ایس لینڈ” بھی کر رہی ہے ۔مزید برآں،رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنے پرایک تجربہ کاررئیل اسٹیٹ ایجنٹ اس بات کوبھی  یقینی بناتا ہے کہ سرمایہ کارکی تمام آئینی ذمہ داریاں مکمل ہوں تاکہ سرمایہ کار کومستقبل میں کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑھے۔

سود مند مذاکرات

جب سرمایہ کاراپنے گھر پر بہت سے پیشکش حاصل کرنا شروع کر دیتے ہیں، تو اگلا مرحلہ بات چیت کا ہوتا ہے جو رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سے بہترین کوئی سرانجام نہیں دے سکتا۔سرمایہ کار کے پاس  تجربہ کار رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کا ہونا  اچھے منافع کی نشانی ہوتی ہے اور مذاکرات کے دوران سرمایہ کارکبھی دھوکہ  نہیں کھا سکتا، اپنےکمیشن کو بہتر کرنے کے لئے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ  مذاکرات  کے دوران اپنے بہترین مفاد کے لئے لڑتا ہے۔جب سودے بازی کی میز پر سرمایہ کار کے ساتھ رائل بزنس سلوشنز کا رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہوتا ہے، تو سرمایہ کار کےگھر کو سرمایہ کار کی شرائط پر فروخت کرناانتہائی آسان ہوتا ہے۔

غیر متوقع منافع

اگر کوئی بھی سرمایہ کار اپنی جائیداد بغیر کسی ایجنٹ کی خدمات حاصل کیے بغیرفروخت کرے تو  اس جائیدادکی مارکیٹنگ، قیمت کا تعین، مذاکرات، کاغذات کی جانچ پڑتال،خریدو فروخت کا معاہدہ،رقم کی ادائیگی سمیت تمام اخراجات اورلوازمات کو پورا کرنامالکان کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ان سب سے ساتھ ساتھ یہ بات بھی ملحوظِ خاطر رکھنے کی ضرورت ہے کہ گاہکوں کی میزبانی،ملاقات کا شیڈول طےکرنااور اپنے منافع کاجائیداد کی مارکیٹ ویلو کے عین مطابق تعین کرنابھی سرمایہ کار کی ذمہ داریوں شامل ہے۔جبکہ اگر خرید و فروخت کے لئے اگر کسی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں تو یہ تمام ضروری اقدامات اٹھانے سمیت ایک بہترین اور غیرمتوقع منافع سرمایہ کار کو دلوانابھی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔رئل بزنس سلوشنز کے تجربہ کار ایجنٹس اپنے کلائنٹس کے اطمینان کو اولین ترجیع دیتے ہیں۔مزیدبرآں،آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے متاثر ہو کر اُسی شہر کے طرز کی سہولیات جڑواں شہر کے باسیوں کو فراہم کرنے کے لئے ہاکس میلبورن سٹی راولپنڈی بھی متعارف کروائی گئی ہے جوبین الااقوامی میعار کے مطابق تعمیراتی مراحل میں داخل ہو چکی ہے،اس منصوبہ میں سرمایہ کاری کرنےسے سرمایہ کار کوغیرمتوقع منافع اور ممکنہ رہائشیوں کو بین الاقوامی میعار کے مطابق طرزِزندگی فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔

پریشانی سے پاک

گھر فروخت کرنا شروعات میں بے شک اچھا لگ سکتا ہے مگر سرمایہ کار بہت تیزی سے دباؤ کا شکار ہوسکتا ہے۔ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنے سے سرمایہ کار کویہ جان کر انتہائی ذہنی سکون ملے گا کہ ہر چیز کا صحیح خیال رکھا جا رہا ہے۔ جب کسی پیشہ ور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے ساتھ کام کیا جاتا ہے، تو گھر کی مارکیٹنگ، خریداروں کی تلاش، اور معاہدے کو بند کرنے سے لے کر ہر چیز کا صحیح خیال رکھا جا رہا ہے۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کر کے فروخت کندہ کی جانب سے کی جا نے والی عام غلطیوں سے باآسانی بچا جا سکتا ہے۔جیسا کہ  گھرکی قیمت بہت زیادہ یا بہت کم، اپنے گھروں کو فروخت کے لیے مناسب طریقے سے تیار نہ کرنا وغیرہ۔ ایک اچھا رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سرمایہ کار کو ان غلطیوں کو کرنے سے پہلے ان سے بچنے میں مدد کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ جائیداد بیچنے سے ممکنہ سرمایہ کاری پر بہترین منافع ملے گا۔رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کر کے سرمایہ کار کسی بھی پریشانی سے باآسانی بچ سکتا ہے اور اپنی سرمایہ کاری پر غیر متوقع منافع حاصل کر سکتا ہے۔رائل بز نس سلوشنز سن دو ہزار چودہ سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنی خدمات فراہم کررہا ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے میں کوئی کسر  باقی نہ رہے۔آر بی ایس  کے ساتھ مارکیٹ کی نسبت ذیادہ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ایجنٹس کام کر رہے ہیں جو اپنے کلائنٹس کو مشورہ امانت سمجھ کر فراہم کرتے ہیں ۔پاکستان کی سب سے بڑی اور پُر اعتماد کمپنی رائل بزنس سلوشنز سے کسی بھی وقت رئیل اسٹیٹ سے متعلق مشورہ  لیا جا سکتا ہے آر بی ایس کی خدمات حاصل کر کےاپنی سرمایہ کاری کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔



Leave a Reply