- January 7, 2023
- Posted by: Muhammad Shehzad
- Category: اردو میں پڑھیں
ہاکس میلبورن سٹی،راولپنڈی میں متعارف کردہ ایک رہائشی منصوبہ ہےجوآسٹریلیا کےشہر میلبورن سے متاثرہوکرتعمیر کیا جارہا ہے۔اس شاندار رہائشی منصوبہ کا مقصد جڑواں شہروں کےرہائشیوں کو معمول سے ہٹ کربین الاقوامی طرزکا میعارِزندگی فراہم کرنا ہے۔میلبورن سٹی1907 سے 1927 تک آسٹریلیا کا دارالحکومت رہا ہے ۔جو دنیا بھر میں باغوں کے شہر کے نام مشہور ہے۔ اسے 2002 کے بعد سے دنیا میں رہنے کے لیے تین سب سے موزوں شہروں میں سے ایک ماناجاتا ہے۔ میلبورن سٹی کو دنیا میں کھیلوں کا دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ شہر اپنی ثقافتی تنوع کے لیے بھی منفرد شہرت رکھتا ہے۔مزید برآں،،ہاکس میلبورن کے ڈویلپرزآسٹریلیا کے ماحول اور طرز ِزندگی کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں فراہم کرنے کے لئے کوششاں ہیں۔اس رہائشی منصوبہ کے بلاکس کےنام بھی میلبورن سٹی آسٹریلیا کے مضافاتی علاقوں کے نام پر رکھے جائیں گے۔
سوسائٹی کا دعویٰ ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان میں پہلا ہائبرڈ انرجی ہاؤسنگ پروجیکٹ ہوگا ۔سوسائٹی مختلف سائز کے رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی رینچ پیش کررہی ہے۔اس شاندار پرجیکٹ کے ڈویلپزر،بلیک ہاک بلڈرز کے چیئرمین سردار حیدر علی تخلیقی شہرت کے حامل ایک معروف شخص ہیں، جو پاکستان کی خوشحالی کے لیے رئیل اسٹیٹ میں ہمیشہ کچھ منفرد لانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ہاکس میلبورن سٹی کے ممکنہ رہائشی اس سوسائٹی کی بہترین ساخت،احساس سمیت جدید ترین سہولیات اور پریمیم سیکیورٹی سےبھی لطف اندوز ہوں گے۔ہاکس میلبورن سٹی ایک ایسا رہائشی منصوبہ ہے جو جڑواں شہروں میں میلبورن کا احساس اور ماحول فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ اسٹیٹ آف آرٹ سوسائٹی پر مشتمل ہے جسے جدید ترین سہولیات کے ساتھ تیار کیا جارہاہے۔جو آسٹریلیا کی گارڈن سٹیٹ کی حوصلہ افزائی سے تیار کیا جا رہا ہے۔ شہر کا مثالی محل وقوع جو اس کے رہائشیوں کو قریبی اہم مقامات اور تجارتی مراکز سے جوڑتا ہے اوراس منصوبے کی کامیابی اور مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ہاکس میلبورن سٹی مقام
ہاکس میلبورن سٹی،روالپنڈی کے شہر روات کے قریب چکبیلی روڈ پر واقع ہے۔یہ شاندار سوسائٹی کنٹری سائیڈ فامز راولپنڈی کے بہت قریب اور میں جی ٹی روڈ پر تعمیر کی جارہی ہے۔اس رہائشی منصوبے کو بہت جلدN-5ریڈیواسٹیشن انٹرچینج تک آسان رسائی بھی فراہم کردی جائے گی۔یہ رہائشی منصوبہ جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے آسانی سے قابلِ رسائی ہے۔جیسا کہ جی ٹی روڈ سےصرف 15منٹ کی ڈرائیوپر،گیگا مال سے 20 منٹ کی دوری پر،راوت شہر سے 6 منٹ کی دوری پر،ڈی ایچ اے سیکٹر 3 سے 20 منٹ،ٹی چوک سے 19 منٹ، چکبیلی روڈ سے 3 منٹ کی مسافت پر یہ شاندار منصوبہ تعمیر کیا جارہاہے۔ہاکس میلبورن کے رہائشی ایک پائیداراور خوشحال طرز ِزندگی کاتجربہ حاصل کریں گے کیونکہ یہ منصوبہ شاندار اور مثالی مقام پر زیرِتعمیر ہے ۔مزید برآں، راولپنڈی رِنگ روڈ بننے کے بعداس سوسائٹی تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔
ڈویلپرز
بلیک ہاک بلڈرز اینڈ ویلپرزاس شاندار ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کا کام کررہے ہیں۔ بلیک ہاک بلڈرز اعلیٰ معیار کے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ ٹائم فریم کے ساتھ ساتھ کسی پروجیکٹ کی سہولیات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔ ہاکس میلبورن ہاؤسنگ سوسائٹی 2500کنال سے ذائدکی اراضی پر تیار کی جارہی ہے۔بلیک ہاک بلڈرز اینڈڈویلپرز کا مقصد اس سوسائٹی کو جدید اور منفردخصوصیات اور سہولیات کے ساتھ وقت پرممکنہ کلائنٹس کو فراہم کرنا ہے۔یہ سوسائٹی ترقی کے ابتدائی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔
این او سی اور منظوری
نو ابجکشن سرٹیفکیٹ ایک قانونی دستاویز ہے جو کسی بھی منصوبے کو شروع کرنے سے پہلے لازم وملزوم ہوتا ہے۔یہ اجازت نامہ ہر علاقہ میں موجودڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سےحاصل کیاجاتا ہے۔این او سی ایک اہم عنصر ہے جو کسی بھی ہاؤسنگ پروجیکٹ کی صداقت میں حصہ ڈالتا ہے۔ہاکس میلبورن سوسائٹی کی انتظامیہ پہلے ہی این او سی کے لیے درخواست دے چکی ہے۔فی الحال، متعلقہ حکام اس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔بہت جلد اس سوسائٹی کو راولپنڈی دویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے این او سی جاری کر دیا جائے گا۔
ماسٹر پلان
2500 کنال سے ذائد کی اراضی پر پھیلا ہواہاکس میلبورن منصوبہ کا مین بلیوارڈ دو سو فٹ کا ہوگا جو کشادہ اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنائے گا۔ ہاکس میلبورن رہائشیوں کو ایک عالمی معیار کا رہائشی ماحول فراہم کرے گا، جہاں لوگ اپنے خوابوں کے عین مطابق ِزندگی بسر کرسکیں گے۔ مزید یہ کہ یہ منصوبہ دنیا کے بہترین ڈویلپرز کے زیرِ سایہ ڈیزائن اور تعمیر کیا جارہا ہے۔رہائشی پلاٹ لانچ کے مرحلے میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں جس میں3مرلہ،5 مرلہ،7 مرلہ، 10 مرلہ، اور 1 کنال اور 2کنال کے پلاٹ شامل ہیں۔
مزید برآں،ہاکس میلبورن سٹی راولپنڈی میں کاروبارکے عروج کے بہترین مواقع بھی میسر آئیں گے۔ کمرشل پلاٹ رہائشی علاقوں کے قریب واقع ہیں جو رہائشیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کےلئے تعمیر کیا جارہے ہیں۔کمرشل پلاٹس میں 3مرلہ،4مرلہ اور 5 مرلہ کے پلاٹ شامل میں۔
جدید اور منفرد سہولیات
ہاکس میلبورن سٹی ایک جدید ترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے جو راولپنڈی میں جڑواں شہروں کے باسیوں کوانتہائی سستی قیمتوں میں اعلیٰ درجے کارہن سہن فراہم کرنے کے لیے تعمیر کیا جارہا ہے۔ حکام ماحول دوست، اعلیٰ معیاری سہولیات سے بھرپور ہاؤسنگ سوسائٹی کی تعمیر کو یقینی بنا نے میں دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ ہاکس میلبورن میں پیش کی جانے والی سہولیات اور خصوصیات کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
- مساجد کا قیام
- ہسپتال
- امام بارگاہ
- چرچ
- تھیم پارک
- ماحول دوست ماحول
- واٹر فلٹر پلانٹس
- زیر زمین بجلی
- 24/7 گیس، پانی کی دستیابی
- سوسائٹی مینٹیننس آفس
- اوپن تھیٹر
- گیٹڈ کمیونٹی کا نظام
- تعلیمی مراکزکاقیام
- 24/7 سیکیورٹی سسٹم
ہاکس میلبورن سٹی بکنگ کی تفصیلات
اس شاندار ہاؤسنگ سوسائٹی میں اپنے خوابوں کے گھر کی بکنگ کےلئےآر بی ایس لینڈ سے رابطہ کریں،آر بی ایس لینڈ شہریوں کو سن دو ہزار چودہ سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔ہاکس میلبورن سٹی راولپنڈی کی خرید و فروخت کے لئے آر بی ایس لینڈ سے رجوع کر کے اپنی سرمایہ کاری کو محفوظ اور منافع بخش بنایا جاسکتا ہے۔کیونکہ ملک کی اس بہترین رئیل اسٹیٹ کمپنی کو ملک گیر سمیت بیرونِ ملک پاکستانیوں کا اعتماد بھی حاصل ہے۔ہاکس میلبورن سوسائٹی کے بارے میں مزید معلومات اور بکنگ کے لیے بلا جھجھک آر بی ایس سے رابطہ کیا جاسکتا ہےکیونکہ ہمیشہ کہ طرح” آر بی ایس لینڈ کے پاس ہے آپ کے لئے کچھ خاص”۔