چیف کمشنر اسلام آبادکاڈینگی سےبچاؤمہم کےانتظامات کاجائزہ؛سخت احکامات جاری

چیف کمشنر اسلام آبادکاڈینگی سےبچاؤمہم کےانتظامات کاجائزہ. ۔تاکہ اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں سے ڈینگی  چوکس رہنےسمیت  احتیاتی تدابیرپرعمل کیا جاسکے۔

ان انتظامات کا جائزہ چیئرمین سی ڈی اے نےایک اجلاس کے دوران لیا ۔جس میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ بھی موجود تھے۔ ممبر ماحولیات، ممبر فنانس، ڈی سی آئی سی ٹی، ڈی سی راولپنڈی، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈی جی ماحولیات، ڈی ڈی جی سوک مینجمنٹ، اور ڈی ایچ او، آئی سی ٹی کے متعلقہ عملے نےبھی اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین، سی ڈی اے/چیف کمشنر، آئی سی ٹی نے متعلقہ فارمیشن کے سرابراہوں کو ہدایت کی کہ وہ ممکنہ ڈینگی کی افزائش کے مقامات کی مسلسل نگرانی اور دیگر محکموں کے ساتھ مسلسل رابطہ کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:سی ڈی اےکانئے گھروں کی تعمیرکےلئےمنظورشدہ منصوبےپیش کرنےکافیصلہ

انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، ایم سی آئی کو مزید ہدایت کی کہ وہ موجودہ ورک فورس کو مزید تقویت دینے کے لیے روزانہ کی تنخواہ پر تین ماہ کی مدت کے لیے اضافی دوسو پرسنل/ ورک فورس کی خدمات حاصل کریں۔ چیئرمین، سی ڈی اے/چیف کمشنر،نے اسلام آباد کےڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سے متعلق کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موجودہ اور نئے بھرتی کیے گئے عملے کی تربیت کے لیے ایک ٹیم کو تشکیل  دیں۔ چیئرمین، سی ڈی اے/چیف کمشنر، آئی سی ٹی نے انوائرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے پورے شہر میں درختوں کی مخصوص کٹائی اور غیر ضروری پودوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ آنے والے دنوں میں اس سرگرمی کو مزید تقویت دی جائے گی۔ چیئرمین، سی ڈی اے/چیف کمشنر، آئی سی ٹی نے ڈی ڈی جی (سی ایم) کو ہدایت کی کہ وہ افرادی قوت کے لیے ایک سو پچاس ریفلیکٹڈ جیکٹس فراہم کریں، تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی کے اوقات میں فیلڈ میں نمایاں رہ سکیں۔

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی/چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل نے ہدایات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف کے ساتھ مل کر تمام مساجد کے واش رومز اور وضو خانوں کا دورہ کیا جائے تاکہ ڈینگی کے لاروا سے اس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی نے چیئر اور شرکاء کو سی ڈی اے کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ آئی سی ٹی اور ایم سی آئی کے عملے کی ڈینگی سے متعلق کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈینگی سے بچاؤ انتظامی اور سماجی ذمہ داری ہے۔ سی ڈی اے، ایم سی آئی، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن اور راولپنڈی ایڈمنسٹریشن کی تمام متعلقہ فارمیشنز ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں گی تاکہ ڈینگی لاروا پر چوکسی اور مناسب جانچ کی جا سکے۔کیپیٹل سمارٹ سٹی ہی وہ منفرد اور خطرے سے پاک سوسائٹی ہے۔جوشہراقتدار میں سرمایہ کاری کےبہترین  منافع بخش مواقع پیش کرتا ہے۔ آئی جے پی روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ روات، بہرہ کھو، جھنگی سیدین، کرال اور سوہان کے زیادہ خطرے والے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے اجلاس کو مزید بتایا کہ یکم جنوری سے 4 جولائی تک کے اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں 5، راولپنڈی میں 13 اور لاہور میں 74 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔



Leave a Reply