کوہستان انکلیواور ہیڈسٹارٹ سکولز کےمابین جوائنٹ وینچرمعاہدہ

رہائشی سوسائٹی میں فلیگ شپ کیمپس شروع کرنے کے لیے کوہستان انکلیواور ہیڈسٹارٹ سکولز کے درمیان مشترکہ منصوبےپردستخط کردیےگئے۔ اس معاہدے سے دونوں اداروں میں علم اور سماج کے درمیان بہتر تعلقات کار کی راستے ہموار ہوں گے۔ اگرچہ ہردائرہ اورادارہ وجودمیں اپنےاپنےمخصوص پس منظر سے آتا ہے۔ لیکن پھرمشترک مقاصد کے حصول کاجذبہ مختلف اداروں کوباہم قریب لاکر انہیں اپنی خدمات کامعیاراورمقداربڑھانےپرآمادہ رکھتاہے۔تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے عالمی معیار کی تعلیمی اور رہائشی معیارات کا حصول ممکن ہو سکیں۔ اسی جذبے اورضرورت نے کوہستان انکلیواور ہیڈسٹارٹ سکولز کوایک دوسرے سےقریب لانےمیں اہم کرداراداکیاہے۔ تاکہ دونوں اداروں کےوابستگان ایک دوسرے کے بہترین تجربات سے استفادہ کر سکیں۔

اسلام آباد میں سرمایہ کاری کےمواقع تلاش کرنےکےلیے،حال ہی میں تیارکردہ نووا سٹی اسلام آباد پروجیکٹ کودیکھیں۔

ہیڈسٹارٹ سکول سسٹم

ہیڈسٹارٹ سکول سسٹم ایک معروف تعلیمی ادارہ ہے،جسے1965میں قائم کیاگیاتھا۔اس تعلیمی ادارے نے پاکستان میں اعلی معیار کی حقیقی نصابی سرگرمیوں کو جنم دیا ہے۔ اس سکول کا مقصد بچوں کوبہترین تربیت اور اخلاقی معیار پیدا کرناہے۔ یہ تعلیمی ادارہ پری اسکول، پرائمری، سیکنڈری اورکالج کی سطح پرمعیاری تعلیم پرتوجہ مرکوز کرتاہے۔تمام مضامین بشمول سائنس، کامرس، ہیومینٹیز اور دیگر، جس سے نوجوان نسل کو اکیسویں صدی کے معیار پر پورا اترنے کے لیے تیار ہونے میں مدد ملتی ہے۔

مزید پڑھیں: 8 مرلہ لیک ویو کمرشل کیپیٹل سمارٹ سٹی زندگی بھر کے مواقع پیش کرتا ہے۔

یادرہے،کسی بھی رہائشی سوسائٹی کی قدروقیمت کااندازہ وہاں موجود سہولیات کے معیار باآسانی لگایاجاسکتاہے۔ فی زمانہ معیاری تعلیم معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت اور طلب ہے یہ وہ شعبہ حیات ہے جو لوگوں کے لیے انفرادی اور اجتماعی ہر دو سطح پر توجہ اور دلچسپی کا اہم ترین مرکز ہے۔ ہر فرد اور خاندان جہاں رہائش اختیار کرتا ہے، سب سے پہلے یہ دیکھتا ہے کہ وہاں معیاری تعلیم کا کوئی ادارہ موجود ہے یا نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کوہستان انکلیو کی انتظامیہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں کسی لچک کا مظاہرہ قطعاً نہیں کر رہی اور ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ سوسائٹی کے باسیوں کو معیاری تعلیم میسر آسکے۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے ہم دل کی گہری خوشی کے ساتھ کوہستان انکلیو کے رہائشیوں کے لیے اپنے تازہ ترین منصوبے کی خبر کا اعلان کرتے ہیں۔

جڑواں شہروں میں بہترین اور منافع بخش سرمایہ کاریہ کےلئے  آر بی ایس لینڈ سےرابطہ کریں۔



Leave a Reply