فٹ بال” کےشوقین افراد کے لئے بڑی خبر

رائل بزنس سلوشنز کا پاکستان میں” فٹ بال” کی بھالی کے لئےایک اہم اور مثبت قدم۔۔

کچھ روز قبل ،پاکستان اور جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیف آرگنائزر”زاہد زمان چوہان “کی سر براہی میں رائل بزنس سلوشنز(RBS) کے وفد کی جنوبی افریقہ کے سفیر “ایم مدکیزا”سےاسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے نتیجہ میں بڑی خوشخبری سامنے آگئی ۔۔ چیف ایگزیکیٹوآفیسرآر بی ایس جناب “عدیل ریاض” کی جانب سے دی گئی دعوت پر جنوبی افریقہ کی فٹ بال ٹیم بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔۔جنوبی افریقہ کی فٹ بال ٹیم آر بی ایس کی فل سپانسرشپ پر پاکستان میں فٹ بال کے شوقین بچوں کوتربیت بھی فراہم کرے گی۔۔پاکستان میں جنوبی افریقہ کی فٹ بال ٹیم کے دورہ سے نہ صرف دونوں ممالک کےسفارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت ملے گی بلکہ یہ دورہ ملک میں سیاحت کے فروغ سمیت سماجی ترقی کا اہم بھی جزو ہوگا۔۔۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کا پاکستان میں آنا اس بات کا مظہر ہےکہ پاکستان ایک امن پسندملک ہونے کے ساتھ ساتھ مہمان نواز ملک بھی ہے۔۔ جنوبی افریقہ فٹ بال ٹیم کا یہ دورہ ملکی معشیت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔۔۔



Leave a Reply