راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی:غیرقانونی تعمیرات کےخلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی : راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی )آر ڈی اے(نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کےخلاف متعدد کاروائیاں کیں۔ جس کےنتیجے میں بہت سے غیرقانونی عمارتوں کوسیل کردیاگیا۔

حالیہ پیش رفت کےمطابق آرڈی اےکےانفورسمنٹ سکاڈنےپولیس کےتعاون سےیونیورسٹی ٹاؤن میں سکول کےطورپراستعمال ہونےوالی عمارت کوسیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ  اتھارٹی نے منظور شدہ نقشوں اور منصوبوں کی خلاف ورزی کی صورت میں مالکان کو سنگین نتائج سےمتعدد مرتبہ آگاہ کیا۔مزید برآں،ذرائع کےمطابق،ان مالکان کوتعمیرات کوقانونی حیثیت دینےکےلیےنو-آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این اوسی)حاصل کرکےصورتحال کودرست کرنےکاموقع بھی فراہم کیاگیا۔ معیارات کےمطابق،جائیدادکےمالکان کےخلاف کی گئی کارروائیاں پی ڈی سی ایکٹ ۱۹۷۶، اور ۲۰۲۰کےآرڈی اےبلڈنگ اینڈزوننگ ریگولیشنز کےمطابق تھیں۔جو نفاذ کی قانونی بنیاد کی نشاندہی کرتی ہیں۔

مزیدپڑھیں: کہوٹہ روڈ پرغیرقانونی تجاوزات کےخلاف سی ڈی اےکاحدبندی مہم چلانےکافیصلہ

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)محمد سیف انورکی ہدایت پرغیرقانونی تعمیرات کےخلاف جاری آپریشن کومزیدتیزکردیاہے۔ آرڈی اےکےترجمان کےمطابق،آرڈی اےکی انفورسمنٹ ٹیم نےایک کارروائی میں بیکن ہاؤس،دوسلوراوکس سکول بلڈنگز،سول لائن ہاؤسنگ سکیم میں کمال لیبارٹری اوراصغرمال سکیم میں جناح فاؤنڈیشن ہائی سکول کوبھی سیل کردیاہے۔انہوں نےکہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ بشمول اسسٹنٹ ڈائریکٹربلڈنگ کنٹرول،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ،بلڈنگ انسپکٹرزاوردیگر نےکارروائی کرتےہوئےغیرقانونی طورپرتعمیرکی گئی پانچ سےذائدکمرشل عمارتوں کوسیل کیا۔ ترجمان نےبتایاکہ اس سےقبل جائیدادوں کےمالکان ڈاکٹرمنصورجان،محمدیوسف،سلمان یوسف،سادات رشید،اسدپرویزقریشی اورعامر ملک کوبھی نوٹس جاری کیےگئےتھے۔جنہوں نےمنظورشدہ بلڈنگ پلانز،نقشوں کی خلاف ورزی کی۔

کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد پرامن طرز زندگی کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔



Leave a Reply