جائیدادکی قدروقیمت بڑھانےکیلئے اہم ترین عوامل

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو پاکستان میں سب سے زیادہ منافع بخش سرمایہ کاری کی راہوں کےطور پر بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے۔جسکی بنیادی  وجہ ملک میں جائیداد کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہے۔پاکستان میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی منافع بخش نوعیت کو دیکھتے ہوئے، بہت سے لوگ اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔مگر، رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری بہت آسان بات نہیں ہےکیونکہ جائیداد کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بہت سے وجوہات ہوتی ہیں۔سرمایہ کاری سے قبل اُن تمام عوامل سے پوری طرح آگاہ ہونا ضروری ہو جاتا ہے جو ایسی تبدیلیوں کو متحرک کرتے ہیں۔لہذا،شہریوں کو مفید مشورہ اور آگاہی فراہم کرنے کے لئے چند اہم ترین عوامل پر روشنی ڈالتے ہیں جو براہِ راست منافع کمانے میں اپنا کردارادا کرتے ہیں۔ جائیداد کی قیمت کو مثبت انداز میں متاثر کرنے والے اہم عوامل کی فہرست درج ذیل ہے۔

  • مقام
  • سہولیات
  • سیکیورٹی سسٹم
  • اقتصادی عنصر

مقام(لوکیشن)

رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کےلئے تین سب سے اہم عوامل مانے جاتے ہیں۔پہلامقام،دوسرا مقام،اور تیسرا بھی مقام ۔اس بات سے کسی بھی جائیداد کو خریدنے سے قبل مقام کی اہمیت بخوبی واضح ہوتی ہے۔جائیداد کامحل وقوع بہت سی چیزوں کا تعین کرتا ہے جو جائیداد کی قدر وقیمت کو متاثر کرتی ہیں۔ ان اشیاء میں زندگی کا مجموعی معیار، اسکول کے انتخاب، سفر کے اوقات، اور سماجی مواقع وغیرہ شامل ہیں۔ یہاں تک کہ اگر شہریوں کو اپنے خوابوں کا گھر مل جاتا ہے، تو کبھی بھی مقام کی قربانی نہیں دینی چاہیے۔ رہائش اختیار کرنے کے اہم ترین فیصلوں میں سے ایک یہ ہے کہ بہترین زندگی گزارنے کے لئے بہترین مقام ،جدید اور منفرد سہولیات سمیت ماحول دوست عوامل کی فراہمی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ اس سے ہر انسان کے خاندان کا براہِ راست تعلق ہوتا ہے۔

جغرافیائی محل وقوع،پہلی بار کسی مقام کو دیکھتے وقت ان چیزوں پر غور کریں جو آپ کے لیے سب سے اہم ہیں، جیسے کہ آب و ہوا، ملازمت کے مواقع، خاندان سے قربت، ہوائی اڈے کا فاصلہ وغیرہ۔

ملازمت  کے مواقع،ایک طویل سفر آپ کے معیار ِزندگی پر منفی طورپر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ ملازمت کی حیثیت میں تبدیلی کے امکان پر غور بھی بہت اہم ہے۔ جس علاقے رہائش اختیار کرنے کا ارادہ ہووہاں ملازمت کے مواقع موجود ہونا شہریوں کو قلبی سکون فرہم کرسکتا ہے۔

مقام کی جائیداد خریدتے وقت اہمیت واضح ہے،اگر شہری قابل ِاعتراض علاقے میں ایک خوبصورت گھر بھی خریدتے ہیں، تو وقت آنے پرممکنہ جائیدا کی فروخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔مزیدبرآں،جائیداد کسی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے ساتھ روایتی فہرست سازی کے ذریعےخریدی جارہی ہو یا نیلامی میں کسی ایجنٹ/آکشنر سے خرید ی جائے،ریل اسٹیٹ کی قیمت میں مقام کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہوتی ہے۔

جدید سہولیات

ایک اور چیز جس میں شہریوں کو سرمایہ کاری کے لیے کسی جائیداد کی تلاش کے دوران اہم طور پر توجہ دینی چاہیے وہ سہولیات کی دستیابی ہے۔ درحقیقت،پاکستان میں بہت سےرہائشی منصوبے اپنے رہائشیوں کو منفرد اورجدیدترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم سے سرشار ہیں۔جیسا کہ جڑواں شہروں میں زیر، تعمیر رہائشی منصوبہ “کنٹری سائیڈ رزیڈنشیا“،جس کو اسکے  ڈویلپرز نے ضروریاتِ زندگی کی ہرسہولت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا ہے ،خواہ وہ  24/7 پانی کی فراہمی ہو ، تیز رفتار لفٹ ہوں، پارکنگ کی جگہ ہوں، اندرون خانہ کمیونٹی کلبز ہوں یا فٹنس سینٹرز ،اس منصوبہ کےڈویلپرز بین الاقوامی میعار کی تمام سہولیات اس رہائشی منصوبے میں فراہم کرنے کے لئے کوششاں ہیں۔مزیدبرآں،وہ  منصوبے جن میں اس طرح کی جدید سہولیات کا فقدان ہوتا ہے ان جائیدادوں کی قیمت بہت کم ہوتی ہے اور ان میں وقت کے ساتھ ساتھ خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آتا ۔جائیداد کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرتے وقت اہم سفری سمیت بہت سے جدید اور منفرد سہولیات کی دستیابی بھی غور کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ رہائشی منصوبوں میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس  کا ہونا کسی خاص علاقے کی جائیداد کی قیمت پر بہت مثبت طورپر سرانداز ہوتا ہے۔

سیکیورٹی سسٹم

قدرتی طور پر، وہ رہائشی منصوبے جن میں کم سے کم حفاظتی خطرہ لاحق ہوں،ان کی قیمت ہمیشہ ذیادہ ہوتی ہے  کیونکہ وہ جائیداد شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں اپنا اہم ترین کردار ادا کرتی ہیں۔ ایسی سوسائٹیاں مجموعی سرمایہ کاری کے لحاظ سے ممکنہ خریداروں کو زیادہ پُرکشش آپشن بھی فراہم کرتے ہیں۔ہرانسان کے لیے، حفاظت اولین ترجیح ہوتی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق  زیادہ جرائم والے علاقوں میں گھر بہت سستے ہوتے ہیں۔ اپنے گھر کی قدروقیمت کو بڑھانے کے لئے اپنے گھر کو محفوظ بنانا انتہائی اہمیت رکھتا ہے،گھر میں چور الارمزانسٹال کرواکے اپنے گھرسمیت خاندان کے تمام افراد کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ان سب سمیت سی سی ٹی وی یا ہائی ٹیک ڈیجیٹل آئی پی کیمرے اورفائر الارم سسٹم کی شکل میں بھی آگ کے خطرات سے تحفظ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے گھر کی قیمت میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

اقتصادی عنصر

معیشت میں تیزی روزگار کے مواقع پیداکرتی ہےاور شہریوں کی قوتِ خرید پر براہِ راست اثرانداز ہوتی ہے۔ جیسے جیسے شہریوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوتا ہے، وہ نئے گھر یا دوسرے گھر میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔ مانگ میں اضافے کے نتیجے میں جائیداد کی قیمتیں حدسے ذیادہ تجاوز کر جاتی ہیں۔ دوسری جانب، اگر بے روزگاری بڑھےاور اجرت میں کمی واقع ہو، تو وہ قوتِ خریدکوبری طرھ متاثر کرتی ہے۔ اس کے بعد جائیداد کی قیمتوں میں نمایاں کمی محسوس کی جاتی ہے۔ اس لیے کسی جائیداد کی قیمت مقرر کرنے سے پہلے علاقے کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔مزید برآں، رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں انویسٹمنٹ اس ملک کی معاشی حالت کے مطابق گردش کرتی ہے۔اگر معیشت مستحکم ہے تو یہ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئےراغب کرنے کے اہل ہوگی۔ملک کی مثبت جی ڈی پی، ملازمت کا تحفظ، مالی استحکام اور اعلیٰ قوت خرید شہریوں کورئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے اہل بنانے میں کارآمد ثابت ہوتی ہے۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ اپنے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کی کتنی ہی مارکیٹنگ کرتے ہیں بلک شہری تباہ حال معیشت میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ مختصراً، ایک صحت مند اور مستحکم معیشت ایک بڑھتی ہوئی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی بنیاد ہے۔



Leave a Reply