این ایچ اےایگزیکٹوبورڈکی پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام کےمتعددمنصوبوں کی منظوری

اسلام آباد:17اگست کوشائع ہونےوالی خبر کےمطابق،نیشنل ہائی وےاتھارٹی(این ایچ اے)کےایگزیکٹوبورڈنےمالی سال 2023-24کےلیےپبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام میں بیان کردہ مختلف منصوبوں کی خریداری کےلیےمنظوری دی ہے۔

لاہور سمارٹ سٹی کے ساتھ ایک بہتر مستقبل بنائیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ،بورڈ کا اجلاس چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا کی زیرِ صدارت ہوا۔ جس میں این ایچ اے کی جانب سے چیئرمین کو متعدد اہم منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ان منصوبوں میں لاہور ساہیوال بہاولنگر موٹروے منصوبے کی تعمیر،کراچی لاہور موٹروے کی توسیع، سگیاں روڈ اور مین راوی پل تک نقطہ آغاز،لاہور بائی پاس کی تعمیر، کالاشاہ کاکو ایگزٹ سے ملتان روڈ ریڈیو اسٹیشن کے قریب،اسلام آباد-لاہور موٹر وے کو نیلہ دلہ کے مقام پر کہور کے راستے ہکلہ-ڈی آئی خان موٹروے سے جوڑنے والے ڈوئل کیریج وے کی تعمیر،فیصل آباد بائی پاس سے لاہور-عبدالحکیم موٹروے براستہ ستیانہ تک سڑک کی دوہری کاری،کراچی چمن قومی شاہراہ کے ایک سو چار کلومیٹر طویل کچلاک چمن سیکشن کی دوہری کاری اور بحالی سمیت ۳۳۰کلومیٹر طویل خضدار کچلاک سیکشن کو دوہری کرنا اورلواری ٹنل الیکٹریکل  کےکام وغیرہ شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں:مارگلہ ایونیوکو اسلام آباد-پشاورموٹروےسے ملانےکی منظوری

مزید برآں،این ایچ اےایگزیکٹو بورڈ نے2023-24میں پیپرارولز 42(ایف)کے تحت بیان کردہ منصوبوں کی خریداری کی توثیق کی.ریاستی ملکیتی اداروں کوبغیراشتہار کےمحدود براہ راست ٹینڈرنگ میں مشغول ہونے کی اجازت بھی فراہم کردی۔این ایچ اے کے منظوری پانے والے منصوبوں میں ۱۵کلومیٹر طویل دو لین ڈی آئی خان بائی پاس کی تعمیر،ڈھکی تا کلور کوٹ روڈ تک ۴۵کلو میٹر طویل عبدالخیل انٹر چینج کی تعمیر،رامک سے درابن تک ۶۶کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر،غلام خان سے عیسیٰ خیل انٹر چینج تک موٹروے کی تعمیر،پہاڑ پور سدرہ موڑ کی تعمیر،لکی مروت تا تاجازئی روڈ تک ۵۶کلومیٹر طویل کنڈل انٹر چینج کی بحالی /اپ گریڈیشن اورعیسیٰ خیل (ارسلہ خان) سے بنوں/کرک تک سڑک کی تعمیرشامل ہیں۔



Leave a Reply