اپنےگھرکو اچھے داموں فروخت کرنے کی تین ضروری ہدایات

گھرفروخت کرنے کے لئے بہت سے وجوہات ہوتی ہیں۔چاہےآپ اپنا گھر نئی ملازمت کی وجہ سے بدل رہے ہوں یا کسی نئے اورپُرتعیش مقام پرمنتقل ہونا چاہتے ہوں۔بعض اوقات،اپنے گھرکواچھے داموں سرمایہ کاروں سمیت شہریوں کے لئے گھر فروخت کرنا بہت ذیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔گھر کو فروخت کرنے کے لئے سب سے اہم چیز اچھی قیمت اور اچھے خریدار کادستیاب ہونا بہت اہمیت کاحامل ہوتاہے۔کسی بھی جائیداد کو فروخت کرنےکےلئے ذیادہ سے ذیادہ ممکنہ خریداروں کو  اس جائیداد کی جانب متوجہ کیا جاتاہےتاکہ اس جائیداد کوجلد از جلداچھے داموں کے عوظ فروخت کر دیا جائے۔اپنا گھر بیچنا ایک سست عمل ہے، اور یہ آسان بھی نہیں ہے۔ تکنیکی ترقی کے ساتھ، ہر چیز کو وقت کی بچت کے لئےڈیجیٹائز کیا گیا ہے۔شہری گھر برائے فروخت کی تشہیر کے لیے بہت سی آن لائن ایپس کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن ،ان ایپس سے درحقیقت سرمایہ کارکو بہت ساری پیشکش ملتی ہیں مگر گھر کی فروخت کا کام روزمرہ کے کاموں کی طرح نہیں ہےجوہر انسان آسانی سے اپنی توقعات کے مطابق کر سکے۔اپنے گھر کو تیزی سے فروخت کرنے کے لیے کچھ اہم تجاویز ہیں جواپنانے پرفروخت کندہ  سمیت خریدارکے لئے بھی سودمند ثابت ہوسکتی ہیں۔

تجربہ کارریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات

گھر کی فروخت  کے عمل کوآسان اور تیز بنانے کے لئےسب سے اہم تجریہ کاررئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنا ہے۔ مثالی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ایجنٹ مقامی مارکیٹ کے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں ۔یہ بات قابلِ غور ہے کہ فروخت کندہ اور خریدار،رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے مناسب کمیشن سے ذمہ دار ہوتے ہیں جو ڈیل طے پانے سے قبل ہی طے کر لیا جاتا ہے۔کیونکہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ دونوں فریقین کے مابین ڈیل بناتا ہے اور جائیداد کی مارکیٹ مالیت کے مطابق فروخت کندہ کو انکی جائیداد فروخت کروانے میں ایجنٹ کا عمل دخل بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ مزید برآں، رئیل اسٹیٹ ایجنٹ پورے عمل میں دونوں فریقین کی بہترین قیمت پر بات چیت بھی طےکرواتا ہے۔

یاد رکھیں، ایک تجربہ کار رئیل اسٹیٹ ایجنٹ پہلے ہی کئی بار گھر فروخت کرنے کے عمل سے گزر چکا ہوتاہے۔ وہ اپنے تجربہ کی بنیاد پر آپکی رہنمائی کریں گےاور غلطیوں سے بچنے میں آپ کی مدد کریں گے تاکہ  آپکاگھر بیچنے میں نہ ہی وقت ضائع ہو اور نہ ہی آپکو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

گھر کی ضروری مرمت اورصفائی

گھر کو تیزی سے فروخت کرنے کے لیے بہت سی حکمت عملییں ہیں۔ان میں سےایک یہ بھی ہے کہ اس بات کویقینی بنایا جائےکہ گھر کےاندرونی حصے کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت بنایا جائے جو آنے والے خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرے۔ گھر کی نمائش کے لیے گھرکی صفائی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔جیسا کہ الماریوں کو منظم کریں،خریدار یقینی طور پر الماریوں، اسٹوریج ایریاز اور پینٹریز میں جھانکتے ہیں۔ اضافی سامان کوسٹورزمیں نہ رکھیں،کشادہ جگہ ہو اچھی طرح صاف ستھرا رکھیں،تاکہ یہ تاثر ملے کہ گھر میں صفائی کا نظام بہت عمدرہا ہے۔گھر کے ہر کمرے کی گہری صفائی کریں، بشمول بیس بورڈ، کچن کیبینٹ، باتھ روم کی ٹائلیں ،قالین،ٹوٹی ہوئی چیزوں کی مرمت کریں، اور جو چیزیں خراب ہیں ان کو تبدیل کریں۔ درختوں کو تراشیں، بے ترتیبی کو صاف کریں اور ذاتی اشیاء کو ہٹا دیں، تاکہ گھر کی صفائی ممکنہ خریدارکو متاثر کرنے میں مددگار ثابت ہو۔

اچھی تصاویر بنائیں

ایک تحقیق کے مطابق، پچانوے فیصد حالیہ خریداروں نے گھر تلاش کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کیاہے۔ اگر تصاویر آپ کے گھر کی خصوصیات کو ظاہر نہیں کرتی ہیں، تو ممکنہ خریدار بغیر کسی دورے سے قبل ہی اسےمسترد کر سکتے ہیں۔ اچھی تصاویر بنانا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔گھر کے اندر اور باہر کی تصاویر شائع کرنا خریداروں کو راغب کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔حالیہ خریداروں میں سے 77فیصد کا کہنا ہےکہ پیشہ ورانہ تصاویر دیکھنا ان کے گھر خریدنے کے فیصلے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے۔اس سے ساتھ ساتھ تھری ڈی ورچوئل ہاؤس ٹور  تصاویر سے بھی ذیادہ دلکش ویو پیش کرتا ہے۔جس کےذریعے خریدار کے لئےاور بھی ذیادہ آسان ہوتا ہے کہ وہ گھر بیٹھ کر اس گھر کا معائنہ کر سکیں۔تصاویر لینےیا تھری ڈی ورچوئل ٹور ریکارڈ کرنے سے پہلے، اس بات کویقینی بنائیں کہ گھر میں پرانے لائٹ بلب کو تبدیل کریں یا فکسچر کو اپ ڈیٹ کریں، اور زیادہ سے زیادہ قدرتی روشنی آنے دیں تاکہ گھرمیں رکھی چیزوں نمایاں ہوسکیں اور خریدار کواپنی جانب متوجہ کرسکیں۔

گھر کی مناسب قیمت طے کریں

رئیل اسیٹ مارکیٹ میں جائیداد کی مالیت میں اتار چڑھاؤ دن بدن محسوس کیا جاتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پرمارکیٹ میں قیمتوں کا موازنہ کرنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔مارکیٹ سے بے خبر ہونا سرمایہ کار/شہری کو شدید نقصان میں ڈبو سکتا ہے۔اپنے گھر کو فروخت کرنے کی قیمت مارکیٹ مالیت کے مطابق خود طے کریں۔ قیمت خریدار کے خیال کا حصہ ہےاور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ بھی اس میں مدد فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑے گا۔گھر کی مارکیٹ مالیت سے زیادہ قیمت لگانا خریداروں کو خوفزدہ کرتا ہے اور اسی وجہ سےاُسے فروخت کرنے میں ذیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ایک تجربہ کار رئیل اسٹیٹ ایجنٹ مقامی مارکیٹ کو سمجھتے ہیں اور قیمتوں کا تعین کرنے کا طریقہِ کار سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔اپنے گھر کی صحیح قیمت کا تعین ایک عمدہ لکیر ہے جسے صرف ماہرین ہی جانتے ہیں کہ توازن کیسے رکھنا ہے۔



Leave a Reply