اسلام آبادزون4 اور5 میں1400غیرقانونی تعمیرات کاپردہ فاش

اسلام آباد:کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آبادزون4اور5 میں 1400 غیر قانونی تعمیرات  کی فہرست جاری کردی۔

مزیدپڑھیں:کمشنرراولپنڈی نےترقیاتی منصوبوں کومکمل کرنےکےلئےدوسال کی ڈیڈلائن دےدی

 تفصیلات کے مطابق،اس سے قبل سی ڈی اے نے اسلام آبادزون4اور5 میں 800 غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی تھی۔لیکن انہیں گرانےیا جرمانے کے لیے اقدامات نہ کیے جانے کے باعث ان زونز میں تقریباً 600 نئی غیر قانونی تعمیرات سامنے آئی ہیں۔ جس کےنتیجےمیں اسلام آباد کے زونز میں مجموعی طور پر 1400 غیر قانونی تعمیرات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔جس میں پنڈ بھگوال، لہترار روڈ، تمیر، چٹھہ بختاور اور دیگر علاقوں کے آس پاس کئی عمارتوں اور تعمیراتی مقامات کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔

شہریوں کی ایک قابل ذکر تعداد ان غیر مجاز تعمیرات میں سرمایہ کاری کرنے میں ملوث ہے۔تاہم، ان غیر قانونی تعمیرات کی فہرست ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کی گئی ہے۔

مزیدبرآں،ان نئی تعمیرات کی شناخت سی ڈی اےکےبلڈنگ کنٹرول ڈویژن اور جیو ٹیگنگ کےساتھ مل کرکی گئی ہے۔ بلڈنگ کنٹرول ڈویژن نےعلاقے کےنفاذاورآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کوایک خط کےذریعے تعمیراتی فہرست کواپنی ویب سائٹ پراپ لوڈکرنےکی درخواست کی تھی۔ بدقسمتی سے15 دن گزرنےکےباوجودنئی غیرقانونی تعمیرات کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اورنہ ہی ویب سائٹ پرفہرست شائع کی گئی۔

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری پرمنافع بخش فوائد کےلیےکیپیٹل سمارٹ سٹی کی نئی ڈیل دیکھیں

سی ڈی اےحکام نےکہاہےکہ انہوں نےان تعمیرات کےحوالےسےانفورسمنٹ اورآئی ٹی کےمحکموں کوخط لکھ دیا ہے۔اگرانفورسمنٹ کارروائیاں شروع کی گئیں توہمارانمائندہ ان کےساتھ مل کرکام کرےگا۔ تاہم، نافذ کرنے والے اقدامات کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔



Leave a Reply