- July 21, 2023
- Posted by: Muhammad Shehzad
- Category: اردو میں پڑھیں
گجرات: ۱۶جولائی کوشائع ہونےوالی خبرکےمطابق،وزیر اعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ کو لاہور-سیالکوٹ موٹروے (ایم گیارہ)سےمنسلک کرنےکےمنصوبےپرکام کےآغازکےاحکامات جاری کردیے۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیواو)۱س ۱۵کلومیٹر طویل لنک روڈکومکمل کرے گی۔ جس کی لاگت تقریباگیارہ ارب روپے ہوگی۔ ایف ڈبلیو اونےپہلےہی منصوبے پرکام شروع کردیاہےاوراپنی مشینری کو سائٹ پر منتقل کر دیا ہے۔
وزیراعظم نےمتعلقہ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے۔کہ گوجرانوالہ کو موٹروے سےمنسلک کرنےکےپراجیکٹ کو عام انتخابات ۲۰۲۳سے قبل مکمل کیا جائے۔کیونکہ یہ منصوبہ صوبے کے انفراسٹرکچر میں اہم اور شاندار اضافہ ہوگا۔ یہ نئی ایکسپریس وے بے نظیر چوک سے شروع ہوگی جو جی ٹی روڈ کے ساتھ ساتھ چن دا قلعہ اور موڑ ایمن آباد کے درمیان واقع ہے اور لاہور سیالکوٹ موٹروے واہنڈو سے منسلک ہوگی۔
کیا آپ اپنی سرمایہ کاری کے لیےبہترین رہائشی منصوبے کی تلاش کر رہے ہیں؟ تو پھرلاہور سمارٹ سٹی کو دیکھنا یقینی بنائیں۔
ذرائع کے مطابق،اس منصوبے کے لیے فنڈنگ وفاقی حکومت نے فراہم کی ہے، جس پر عمل درآمد کی نگرانی پنجاب کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کر رہا ہے۔ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت مقامی تاجر برادری ایم -۱۱کے اس کنکشن کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔تاکہ تجارت میں آسانیاں پیداہوسکیں اور ملک میں خوشحالی کا دوردورہ ہوسکے۔
یادرہے، موجودہ روڈ صرف ۲۰فٹ چوڑی ہے جسکو ۳۳۰فٹ تک چوڑا کرنے کامنصوبہ اس پراجیکٹ کا اہم ترین حصہ ہے۔مزکورہ منصوبہ کے لئے حکومتِ پاکستان نے مزید زمین حاصل بھی کررکھی ہے۔
یہاں یہ امرقابلِ ذکر ہےکہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرانوالہ شہر کے وسط میں پرانے ریلوے سٹیشن کے قریب تقریباً ایک کلومیٹر طویل فلائی اوور ۱۲۰دنوں میں تعمیر کیا تھا اور اسے ۲۰۱۳کے عام انتخابات سے چند روز قبل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:ایل ڈی اے نے سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر شروع کر دی ہے۔