- August 24, 2023
- Posted by: Muhammad Shehzad
- Category: اردو میں پڑھیں
اسلام آباد: اسلام آبادپولیس نے کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کے اندراج کے لیے ایک بہترین اور اہم ترین مہم کا آغازکردیاہے ، جس کے نتیجے میں 21 اگست2023تک 34,211 کرایہ دار اور 18,342 گھریلو ملازمین کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔ اس مہم کا مقصد دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے نمٹنا ہے۔
اگر آپ مختلف سہولیات کےساتھ پُرامن ماحول کےخواہاں ہیں۔تو آپ کوہستان انکلیو 3.2 مرلہ سمارٹ بلاک پرغورکرسکتے ہیں۔
عوام کو اسلام آبادپولیس کی جانب سے آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔جس کا مقصدشہریوں کوگھریلوملازمین اور کرایہ داروں کو آن لائن یامتعلقہ تھانوں/پولیس خدمت مرکز میں رجسٹرکرواناہے۔تاکہ اپنےملک کومحفوظ بنانے میں ہر شخص اپنا کرداراداکریں۔
سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے نئے نظام کا استعمال کرتےہوئےگھریلوملازمین اورکرایہ داروں کورجسٹر کرنےکاحکم دےدیا۔ مقامی پولیس کی جاری “ناک دی ڈور” مہم کے ایک حصے کے طور پر، افسران اپنے اختیار کے اندر رہائش گاہوں میں گھر گھر جا کر سوالنامہ کا استعمال کرتے ہوئے کرایہ داروں سے معلومات اکٹھا کرتے ہیں۔ سوالنامہ، کرایہ کےمعاہدے کی ایک کاپی اوردیگرضروری کاغذی کارروائی ہرکرایہ دارکوگھرکےمالک کےذریعہ جمع کرانا ضروری ہے۔
مزیدپڑھیں:کوہسان انکلیواور ہیڈ سٹارٹ سکولزکےمابین جوائنٹ وینچرمعاہدہ
گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کے لیے، گھر کے مالکان کو اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ،پاسپورٹ سائز کی تصاویرسمیت دیگر ضروری دستاویزات فراہم کرنا لازم ہوں گی۔ رجسٹریشن کے عمل کے لیے گھریلو ملازمین اور کرایہ دار دونوں کا موجود ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔