- September 4, 2023
- Posted by: Muhammad Shehzad
- Category: اردو میں پڑھیں
لاہور: شہریوں کوسہولیات فراہم کرنے کےلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے اپنی موبائل ایپ کا اجراء کردیا ہے۔ جس کا اعلان ڈی جی ایل ڈی اے اور کمشنر لاہور نےایک پریس کانفرنس میں کیا۔ کمشنر لاہور نےکہاکہ اب شہری ایل ڈی اے موبائل ایپلیکیشن کےذریعےایل ڈی اےکی تمام ترخدمات حاصل کرسکتےہیں۔ جس کا مقصد عوامی خدمات کو بہتر بنانا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔
بہترین سرمایہ کاری کے لئے لاہورسمارٹ سٹی لازمی وزٹ کریں
انکا مزیدکہنا تھاکہ شہری سرمایہ کاری کرنے سے قبل اب ایل ڈی اے موبائل ایپ سے کسی بھی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی حیثیت کے بارے میں بھی تمام تر معلومات باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ موبائل ایپ میں منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور غیر قانونی سوسائٹیز کی فہرست بھی موجود ہے۔
قبل ازیں صحافیوں کےوفدنےکمشنرلاہوراورڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہوراورڈی جی ایل ڈی اے نے صحافیوں کی موجودگی میں شہریوں سے خدمات کے بارے میں رائے لی۔
کمشنر نےتمام ترشرکاء کوون ونڈو سیل پروزیراعلیٰ کی ہدایت پر اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ انہوں نےبتایاکہ ایل ڈی اے نے75سال سے زائدعمرکےبزرگ شہریوں کو بالکل مفت ہوم سروسز فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ دروازے پر دستک جیسی ایل ڈی اے کی سہولت سے مستفید ہو کر شہری ایل ڈی اے کی بہترین خدمات گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایل ڈی اے کی جانب سےناجائزتجاوزات کےخلاف میگاآپریشن
کمشنر لاہور نےکہاکہ زیرالتواءدرخواستوں کو1,300سےکمکرکے200کرنےکےساتھ ونڈو سیل کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ کمشنر نےکہا کہ تجاویز اور آراء لے کر نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور کہا کہ صحافیوں کے ساتھ بریفنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔