- August 17, 2023
- Posted by: Muhammad Shehzad
- Category: اردو میں پڑھیں
اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)نےمارگلہ ایونیوکو اسلام آباد-پشاورموٹروے ایم-1سےملانےوالی نئی سڑک کی تعمیرکی منظوری دےدی ہے۔5.45 ارب روپے کے اس منصوبے کی منظوری شہری ادارہ کے چیئرمین نورالامین مینگل نے سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی۔یہ منصوبہ آٹھ ماہ کی مدت میں مکمل ہو گا۔
تفصیلات
این-۵پرانٹرچینج بھی اس منصوبےکاحصہ تھااوراس سکیم کو ۵،۴۵۲ملین روپےکی لاگت سے منظور کیا گیا۔
اسلام آبادمیں سرمایہ کاری کےمواقع تلاش کرنےکےلیے،حال ہی میں تیارکردہ نوواسٹی اسلام آباد پروجیکٹ کودیکھیں
سی ڈی اےذرائع کے مطابق،مارگلہ ایونیوسےزیادہ سےزیادہ فائدہ اس وقت تک حاصل نہیں کیاجاسکتاجب تک کہ اس سڑک کو اسلام آباد-پشاورموٹروے سے منسلک نہ جائے۔ اس منصوبےمیں چھ لین والی سڑک کی سہولت شامل ہے۔جس کا مقصد جی ٹی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کے لیے متبادل راستہ فراہم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق،اس منصوبے کو آٹھ ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔سڑک کی تعمیرکی صف بندی کےلئےسی ڈی اےزمین حاصل کرےگا۔پھر اس منصوبے پر تیزی سےکام شروع کیاجائے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کُل3.4 کلومیٹر میں سے 1.8 کلومیٹر راولپنڈی اور بقیہ 1.6 کلومیٹر اسلام آباد میں آتا ہے۔ سی ڈی اے اسلام آباد کی حدود میں آنے والے علاقے کو تعمیر کرے گا۔
جبکہ رالپنڈی کی حدود میں آنے والے سڑک کے حصے کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)تعمیر کرےگا۔بجٹ دستاویزات کےمطابق،حکومت نےپی ایس ڈی پی ۲۰۲۳-۲۴ میں اس منصوبے کےلیے1.5ارب روپےرکھے ہیں۔جس کی مجموعی لاگت 3 ارب روپے تھی۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی:غیرقانونی تعمیرات کےخلاف کریک ڈاؤن
سابق وزیراعظم عمران خان نےاپنی حکومت میں سی ڈی اےکواسلام آباد کی حدود میں آنے والی سڑک کو تیارکرنےکی ہدایت کی تھی۔ جبکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کو ان کے دائرہ اختیار میں آنےوالےحصےپرکام کرنےکوکہاگیاتھا۔ تاہم، پی ڈی ایم حکومت نےاین ایچ اے کو راولپنڈی کی حدود میں آنے والی سڑک کی تعمیر کا کام سونپ دیا ہے۔