- January 9, 2023
- Posted by: Muhammad Shehzad
- Category: اردو میں پڑھیں
رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں کیش فلو اُس رقم کو کہا جاتا ہےجو سرمایہ کارکو تمام واجب الادا اخراجات نکال کرہر ماہ آمدنی کی صورت میں حاصل ہوتا ہے۔ واجب الادا اخراجات میں، ماہانہ ادائیگی، ٹیکس، انشورنس کے اخراجات، انتظامی فیس اور سرمایہ کارکی جائیداد سے متعلق دیگر تمام ادائیگیاںشامل ہیں۔ پراپرٹی کی نوعیت پرمنحصر ہے،کہ کیش فلو منفی، صفر یا مثبت ہو سکتا ہے۔ جب کسی پراپرٹی میں مثبت نقد بہاؤ ہوتا ہے، تو اس کی آمدنی اخراجات سے زیادہ ہوتی ہے۔ جب منفی نقد بہاؤ ہوتا ہےاس کا مطلب ، اخراجات آمدنی سے زیادہ ہوتے ہیں اور صفر نقد بہاؤ کا مطلب ہے کہ اخراجات اور آمدنی برابرہیں۔
ریئل اسٹیٹ سے منسلک ہر شخص کو معلوم ہونا چاہیے کہ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کیسےکی جائے۔جائیداد خریدنے اور اس سے مثبت کیش فلو پیدا کرنے کا ارادہ ہو توایسی رینٹل پراپرٹی کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے جس میں اخراجات کم ہوں اورغیر فعال آمدنی کا ایک بہترین ذریعہ بن سکے۔کیش فلو کی مَد میں آمدنی اپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر رئیل اسٹیٹ کی اقسام سے بھی آ سکتی ہے، جیسے سٹوریج یونٹ، دفتر یا خوردہ ادارے، اور کرائے کے مکانات وغیرہ وغیرہ۔ یہاں تک کہ شہری اپنی زرعی زمین کو بھی سالانہ کرایہ پردے کرزیادہ سےزیادہ آمدنی پیدا کر سکتے ہیں۔
آسان اقساط پر پلاٹ خریدیں
پلاٹوں میں سرمایہ کاری کورئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سب سے زیادہ مقبول سرمایہ کاری سمجھا جاتاہے۔آبادی میں اضافہ کی بدولت ملک میں ہمیشہ زمین کی مانگ زیادہ رہتی ہے۔ بیرون ِملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے لئےکسی بھی نئی سوسائٹی میں اکثر پلاٹ بک کرواتے ہیں اورپھر اپنی پسند کے مطابق گھر تعمیر کرواتے ہیں۔نئی ترقی یافتہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹ آسان اقساط اور مناسب نرخوں پر دستیاب ہوتے ہیں۔ جیسا کہ راولپنڈی میں زیرِ تعمیر کنٹری سائیڈ رزیڈنشیا اِس وقت بہت مناسب اور بہترین نرخوں پرسرمایہ کاروں کوپلاٹ فراہم کر رہا ہے۔اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستان کی بہترین رئیل اسٹیٹ ایجنسی آر بی ایس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ان آسان اقساط پرپلاٹ خریدنے کے لئےمتوسط طبقے کے شہری اکثر ان پلاٹوں میں سرمایہ کاری اپنے محفوظ مستقبل کوذہن میں رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔پلاٹ کی فائلیں بڑی تعداد میں خریدنا اور ریٹ بڑھنے پرفروخت کرنا انتہائی منافع بخش اور آسان طریقہ ہے۔ سرمایہ کارمتعلقہ حکام سے منظور شدہ سوسائٹیوں میں محفوظ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔دھوکہ دہی سے پاک اور قانونی سوسائٹیوں کی خریدوفروخت پاکستان کی بہترین رئیل اسٹیٹ کمپنی آر بی ایس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔آر بی ایس کے تجربہ کاررئیل اسٹیٹ ایجنٹس شہریوں کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے لئےہمہ وقت دستیاب ہیں۔
ذیادہ منافع پیدا کرنےوالی جائیداد
غیر متوقع منافع پیدا کرنے والی جائیداد کا انتخاب کرنا آسان نہیں۔ایسی جائیداد کو پرکھنے کے لئےسرمایہ کار کو چوبیس گھنٹے چوکس اور باخبر رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے، جائیداد کے بارے مکمل معلومات، اس سوسائٹی موجودہ قیمتیں، جائیداد کی اقسام جیسے کہ اپارٹمنٹ یا گھر ، دکان یامکان میں سرمایہ کاری کرنی ہے اس کے بارے میں تمام تر معلومات حاصل کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔مزید برآں،جائیداد خریدتے ہوئے اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ ممکنہ سوسائٹی ترقیاتی حکام سے منظور شدہ ہے یا نہیں۔اگر سوسائٹی منظور شدہ ہے تو اس میں دھوکہ دہی کا اندیشہ بہت کم ہوتا ہے۔سرمایہ کاری سے قبل جائیداد کا اچھی طرح سے معائنہ کریں اور کسی بھی قسم کے نقائص کے لیے اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور جائیداد کی تمام دستاویزات درست اور مکمل ہونی چائیں۔مالی نقصان اور زیادہ خطرے سے بچنے کے لئے تمام معلومات اور قانونی دستاویزات کوتسلی سےجان لینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔مزیدبرآں، اگر سرمایہ کار کے پاس وقت کی قلت ہے یا وہ بیرونِ ملک میں مقیم ہے تو پاکستان کی بہترین رئیل اسٹیٹ آر بی ایس لینڈ سےرابطہ کر کے اپنی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ غیرمتوقع منافع حاصل کیا جاسکتا ہے۔آر بی ایس رئیل اسٹیٹ اس بات کو یقینی بنانے میں سن دوہزار چودہ سے مصروفِ عمل ہے کہ سرمایہ کاری کو محفوظ اور غیر متوقع منافع فراہم کرنے کے اہل بنانےمیں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تاکہ سرمایہ کارکی سرمایہ کاری پرذیادہ سے ذیادہ کیش فلو بھی پیدا کیاجاسکےجو سرمایہ کار سمیت ملکی ترقی میں بھی اپناکردار ادا کرسکے۔
جائیداد ماہوارکرایہ پردیں
بہت سے شہری مختلف علاقوں میں کرائے کے مکانوں میں رہائش پزید ہوتے ہیں۔ اگر سرمایہ کارکے پاس معقول رقم موجود ہے ، تو کسی بھی ایسے علاقے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے جہاں شہری عام طور پر کرائے پر رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ ماہانہ نقد بہاؤ پیدا کرنے کاآسان ترین اور مقبول ترین ذریعہ ہےاور اس طریقہِ کار سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آمدنی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔مزید برآں،کیش فلو کی نیت سے مکان میں سرمایہ کاری سے پہلے، اپنی تحقیق مکمل کر لیں یا مددکے لیے آر بی ایس لینڈ کے کسی بھی تجریہ کاررئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کرلیں۔ کہ کن علاقوں میں کیش فلو کا تناسب کتنا ہے۔کرائے کے مکان یا اپارٹمنٹ کے مالک ہونے کے لیے چند نشیب و فراز ہیں، جیسے کہ آپ کو اپنے ہاتھوں میں بہت زیادہ نقد رقم کی ضرورت ہوگی۔ دوم، آپ کو کرایہ داروں اور ان کے مسائل سے نمٹنا آنا چاہیے۔ تیسرا، آپ کے پاس وقتاً فوقتاً دیکھ بھال کے مسائل میں ملوث ہونے کے لیے کافی وقت ہونا چاہیے۔لیکن،رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سرمایہ کاروں کی اس معاملے میں بھی مدد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔ سرمایہ کاران تجربہ کاررئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ان تمام پریشانیوں سےبچ سکتے ہیں اور وہی تجربہ کار رئیل اسٹیٹ ایجنٹس آپ کے لئے مثالی کرایہ دار تلاش کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
ہاؤس فلپنگ
ہاؤس فلپنگ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کا ایک پرکشش طریقہ ہے۔ اس میں خطرہ اور صبر شامل ہے، لیکن آخر میں منافع بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ہاؤس فلپنگ میں سرمایہ کار کسی بہترین جگہ پر واقع گھر میں سرمایہ کاری کرتا ہےجس کو دیکھ بھال اور مرمت کی ضرورت ہوتی ہے، سرمایہ کار اس گھر پر مزید اخراجات کرتا ہے اور اسے رہنے کے قابل بنانے سمیت اس کی تزئین و آرائش کرواتا ہے تاکہ اسی گھر کوغیر متوقع منافع پر فروخت کیاجاسکے۔پاکستان میں بھی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بہت سی ایسی کمپنیاں ہیں جو اس کاروبار سے وابستہ ہیں اور شہریوں کو اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔مزید برآں،ہاؤس فلپنگ کے لئے مارکیٹ کو صحیح طریقے سے پرکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ تحقیق کی جاسکے کہ ایسے مکانات میں سرمایہ کاری کی جائےجن کو مرمت اور تزئین و آرائش کی ضرورت ہو۔ ہاؤس فلپنگ کے لئے گھر کی مرمت کروانے سمیت ایسے گھروں کی تلاش کرنے کے لئے بھی تجربہ کار رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔کیش فلو کے لئے سرمایہ کاری کرنےکے لئے کچھ چیزیں بہت اہم ہیں جیسا کہ،کوئی بھی گھر خریدنے سے پہلے سرمایہ کار کے پاس بھاری رقم موجود ہونی چائیےاور پھر اس کے مطابق اس کی مرمت کروانی چاہیے۔تزئین و آرائش کے فوراً بعد گھر کو فروخت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بعض اوقات، بازار کے رجحانات کی وجہ سے آپ کو گھرکی فروخت کو ہفتوں یا چند ماہ تک روکنا پڑ سکتا ہے۔