- July 13, 2023
- Posted by: Muhammad Shehzad
- Category: اردو میں پڑھیں
اسلام آباد:کیپیٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نےکہوٹہ روڈپرتجاوزات کےبارےمیں جاننےکےلئےراولپنڈی اوراسلام آبادکےریونیومحکموں کےساتھ مل کرایک مشترکہ حدبندی مہم چلانےکافیصلہ کیاہے۔ 10 جولائی کوکہوٹہ روڈ کی آر او ڈبلیو پر بظاہر تجاوزات کے معاملے پر اہم ترین اجلاس منعقد ہوا۔ جس کےدوران سی ڈی اےجنرل انفورسمنٹ کےڈپٹی ڈائریکٹرشاہجہان خان نےبتایا۔کہ مشترکہ حد بندی مہم راولپنڈی اوراسلام آبادکےریونیوڈیپارٹمنٹس ساتھ سی ڈی اےلینڈونگ کےذریعےچلائی جائےگی۔
اجلاس کےدوران یہ فیصلہ کیاگیا، کہ راولپنڈی کےمحکمہ ریونیو،آئی سی ٹی ریونیوڈیپارٹمنٹ اورسی ڈی اےکےلینڈونگ کی جانب سےاس سڑک کےراستےکی نشاندہی کےلیےمشترکہ حد بندی کی جائےگی۔ کہوٹہ روڈکی حد بندی مہم کامقصد یہ معلوم کرناہےکہ آیاسڑک کےساتھ کوئی تجاوزات تو نہیں ہوئی ہیں۔ اگر تجاوزات ہیں تو مذکورہ روڈ کی آر او ڈبلیو کو خالی کرانے کے لیے خصوصی طورپرآپریشن کیا جائے گا۔
جڑواں شہروں میں بہترین سرمایہ کاری کےلئے آر بی ایس لینڈ کےتجربہ کار ایجنٹس سےرابطہ کریں
ذرائع کے مطابق، کہوٹہ روڈ کے ساتھ ساتھ راستے کی چوڑائی پوری طرح یکساں نہیں ہے۔ یہ کاک پُل سے جی ٹی روڈ تک 30 فٹ اور 85 فٹ کے درمیان مختلف ہوتی ہے۔ مذکورہ سڑک اسلام آباد کے دائرہ اختیار میں آتی ہے اور فی الحال راولپنڈی کے زیر انتظام ہے۔ یہ گرینڈ ٹرنک (GT) روڈ کو اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملانے سمیت کہوٹہ تک پھیلی ہوئی ہے۔
مزید برآں، آپ اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے کچھ حیرت انگیز مواقع کے لیے کیپیٹل اسمارٹ سٹی اسلام آباد کو دیکھ سکتے ہیں۔اطلاعات کےمطابق،سڑک پرمرمت کاکام جاری ہےاورمقامی رہائشیوں نےمتعلقہ حکام پر زوردیاہےکہ وہ جاری منصوبےکی تکمیل سےقبل تجاوزات کا ازالہ کریں۔ اس سڑک سےمتعلق اراضی کاریکارڈنہ ہونےکی وجہ سے سی ڈی اےکی طرف سےحاصل شدہ حق کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
یاد رہے، فی الحال، سڑک کے دونوں حصوں (جی ٹی روڈ سے کاک پل اور کاک پل سے کہوٹہ) کی مرمت کی جا رہی ہے۔
رئیل اسٹیٹ سے متعلق تمام تر اپ ڈیٹس کےلئے آر بی ایس لینڈ سے منسلک رہیں