نئےرئیل اسٹیٹ کاروبار کےلئےاہم ترین تجاویز

رئیل اسٹیٹ پاکستان میں زیادہ منافع اور کم رِسک کے ساتھ طاقتور سرمایہ کاروں کے لیے سونے کی کان بن چکی ہے۔اعلیٰ مراعات دینے کے لیےملک میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بہت اہمیت کا حامل ہے جو پاکستان کی جی ڈی پی میں بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔تاہم،پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار شروع  کرنابہت سودمند ثابت ہورہا ہے۔ لیکن، اگرآپ کے پاس کوئی مناسب حکمت عملی موجودنہیں ہے، تو آپ اس شعبہ میں دھوکہ کھاکر اپنا سب کچھ کھو سکتے ہیں۔اس کاروبار کے بارے میں مارکیٹ میں بہت کی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اس کاروبار کو شروع کرنے کے لئے بہت سےسرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر، حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے اورایک کامیاب رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بغیر سرمایہ کاری کے بھی شروع کیا جاسکتاہے۔بعض صورتوں میں، جائیداد خود خریدنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ سرمایہ کاری کے فوائد حاصل کرنے کے لیےجائیداد میں شراکت داری کے منصوبے میں شامل ہو اجاسکتا ہے۔لہذا، اگر آپ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں میں نئے ہیں  یا آپ رئیل اسٹیٹ کمپنی کی بنیادرکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو مندرجہ ذیل چیزوں کا خیال رکھنا انتہائی اہم ہے۔

نام اوررجسٹریشن

اس میں کوئی شک نہیں کہ اپنی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے لیے صحیح نام کا انتخاب بہت اہمیت کاحامل ہوتا ہے۔ پراپرٹی کمپنی کے نام کے بارے میں پہلے سے سوچنا نہ بھولیں۔ رئیل اسٹیٹ کمپنی کا نام  کمپنی کی جانب سے شہریوں/سرمایہ کاروں کی جانب سے پیش کردہ خدمات کاعکس ہوتا ہے۔جو ممکنہ کرایہ دار، مالکان، اور دیگر سرمایہ کاروں کواپنی جانب راغب کرنےکےلئےبہت اہمیت کاحامل ہوتا ہے۔

رئیل اسٹیٹ کےکاروبار کے آغاز سے ہی یہ فیصلہ کیا جاتا ہےکہ اپنی رئیل اسٹیٹ کمپنی کوشراکت داری یا واحد تاجرکمپنی کے طور پر رجسٹر کرواناہے۔ کاروبار کو محفوظ اور مربوط بنانے کے لئے رجسٹریشن ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔جیسا کہ آپ اپنے  رجسٹرڈکاروبارسے سرکاری ٹیکس نیٹ کےدائرہ میں شامل ہوجاتے ہیں جو آپ کے کاروبار کو بڑھانے اور ترقی دینے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کر تاہے۔کاروبار کو رجسٹرڈ کروانے سےبینکوں سےآسان شرائط پر قرض کی فراہمی،سرکاری ٹیکس میں چھوٹ،کاروبار کی ساکھ میں اضافہ،قانونی تحفظ اور ایک تجارت دوست ماحول کا میسر آنا وغیرہ شامل ہیں۔

 رئیل اسٹیٹ کمپنی کے لیے لائسنس  کا حصول

اپنے رئیل اسٹیٹ کاروبارکو شروع کرنے کے لیے آپ کو پراپرٹی لائسنس کی بھی ضرورت ہوگی۔ یاد رکھیں کہ زیادہ تر ریاستوں کو رئیل اسٹیٹ مینجرزکے طور پر کام شروع کرنے سے پہلے رئیل اسٹیٹ لائسنس کی  اشدضرورت ہوتی ہے۔ اپنی درخواست میں کامیاب ہونے کے لیے، یہ ضروری ہے کہ آپ مطلوبہ معیارپر پورا اتریں۔کمپنی کے ڈائریکٹرز  موزوں صلاحیتوں اور مناسب کردار کے حامل  ہوں،تمام ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز کے پاس متعلقہ قابلیت ہونی چاہیے۔رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں ایک ڈائریکٹر کے پاس انفرادی لائسنس ہونالازم ہے۔اپنے کاروبار کو برانڈ کرنا بھی بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

اپنی کمپنی کو مارکیٹ میں ممتاز بنانے کے لئےنئے اور جدیدآئیڈیازکومتعارف کروانا چائیے کیونکہ پَل پَل بدلتی مارکیٹ ڈیمانڈز سےہم آہنگ ہوکرچلنےکے لئے ایساکرنا انتہائی ضروری ہے۔کمپنی کی برانڈنگ عوامی توجہ کومرکوزکرنےکےلئےایک اہم تکنیک سمجھی جاتی ہے۔کمپنی برانڈنگ  کاروبار کی نوعیت اور میعار کی وضاحت کرتی ہے ۔کاروباری کامیابیوں کےتعاقب میں مدرگارمحرکات  ایماندارانہ اقدار کے ساتھ میعاری خدمات کی فراہمی ہے۔

کمپنی ویب سائٹ

آج کی ڈیجیٹل دنیا میں مضبوط آن لائن  پیلٹ فارم کی موجودگی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ لہذا، کاروبار کے لیے ایک بہترین پراپرٹی مینجمنٹ ویب سائٹ تیار کرنا بہت اہم ہوتا ہےجہاں آپ کے ممکنہ کلائنٹس اور کرایہ دار آپ کی کمپنی کی خدمات سے آگاہی پائیں۔ اس کے علاوہ، یہ بھی یقینی بنانا ضروری ہے کہ آپ کی کاروباری ویب سائٹ اچھی طرح سے ڈیزائن کی جائے۔جیساکہ  پاکستان کی سب سب سے بڑی بااعتمادرئیل اسٹیٹ کمپنی آر بی ایس کی ویب سائیٹ جواپنے کلائنٹس کے لئےہرممکن معلومات فراہم کرتی ہے اورسرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے گولڈن پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ تجربہ کار پیشہ ور افراد کے ساتھ کام کرکے اپنے اہداف کوآسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہےجو پراپرٹی مینجمنٹ کمپنیوں کے لیے ویب سائٹس تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

نیٹ ورک

رئیل اسٹیٹ میں منافع کمانا بنیادی ہدف ہے،مگریاد رکھیں کہ یہ ہدف اکیلے رہ کر حاصل نہیں کرسکتے۔اس مقصد کے حصول کے لئے نیٹ ورکنگ سے وسائل سےاستفادہ کر کےشہریوں سےمربوط رہنا سودمندثابت ہوتا ہے۔ آپ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے قابل ِاعتماد لوگوں سے مشورہ اور دانشمندی سے مخاطب ہوناضروری ہے۔دوسرے پیشہ ور افراد کے ساتھ مستقل بنیادوں پر تعاون کرکےسیکھنے کے عمل کوفروغ دینابہت اہم ہے۔اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ مستقل طور پر خود کو ایک قابل ِاعتماد اور باخبر رئیل اسٹیٹ پروفیشنل ثابت کرتے ہوئے، آپ ایک ایسی ساکھ بنائیں جو بعد میں ریفرلز اور واپس آنے والے صارفین کو بہتر طور پر راغب کر سکے۔

آخر میں، ہر قدم آگے بڑھاتے ہوئےبڑی تصویر کو ذہن میں رکھیں، چاہے وہ پہلاقدم چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔ اگر آپ اس پر قائم رہتے ہیں، تو آپ کا کاروبار ترقی کی منزلوں کو طے کرتے ہوئے خوشگوارحیرت اس وقت ہوگی جب آپکا کاروبار کامیابی کی بلندیوں پر ہوگا۔

سوشل میڈیا سے نہ گھبرائیں

سوشل میڈیا کو منظم کرنا اور اسے کارآمد بنانا ایک مشکل کام لگتا ہے، اس کے باوجود 2.8 بلین لوگ سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں، جس سےاِسے نظر انداز کرنا ناممکن ہے۔ اگر آپ اپنے کاروبار کو بڑھانا چاہتے ہیں، سوشل نیٹ ورک پر فعال رہنا دانشمندی ہے، جہاں آپ اشتہارات چلا سکتے ہیں، مواد کا اشتراک کر سکتے ہیں اور باآسانی لیڈز حاصل کر سکتے ہیں۔یہ سب کچھ ممکنہ طور پر دلچسپی رکھنے والے خریداروں یا فروخت کنندگان کے وسیع سامعین تک پہنچتے ہوئے کیا جاسکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں صرف انہی تمام سوسائٹیوں کی خرید وفروخت کا کام کیا جائے جو قابلِ اعتماد اور قانونی ہوں تاکہ آپکو کلائنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں آسانی ہو ۔جیسا کہ راولپنڈی میں زیرِ تعمیر کنٹری سائیڈ فارمزکا رہائشی منصوبہ جو ملک کے شاندار منصوبوں میں سے ایک ہے اور شہریوں کو اعتماد وبھروسہ بھی کامیابی سےحاصل کرچکا ہے۔سوشل میڈیا کو گروتھ ٹول کے طور پر استعمال کرنے کے چند طریقے یہ ہیں۔

مارکیٹ میں نئے گھروں کے لائیو ویڈیو ٹور کریں۔ فیس بک کے ساتھ، اگر لوگ لائیو فیڈ کے دوران ٹیون ان نہیں کرتے ہیں، تو ویڈیو آپ کی وال پر لائیو ہوگی ۔انسٹاگرام پر نئے مکان مالکان کو مبارکباد دیں۔ یہ انہیں حیرت انگیز محسوس کرتا ہے اور آپ کو یہ بتانے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ آپ لوگوں کی زندگیوں کو کس طرح تبدیل کر رہے ہیں اورگھر خریدنے/بیچنے کے عمل کو آسان بنا رہے ہیں۔

فیس بک پر لسٹنگ پوسٹس کو فروغ دیں اور یوٹیوب کی مدد سےشہریوں کو ہر ایک منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع کی مکمل طور پرتفصلات فراہم کریں۔تاکہ شہریوں کورئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے فوائد کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاسکےاوریوٹیوب وڈیوزوسیع تر سامعین تک پہنچ سکیں۔ آپ اپنے سامعین کو علاقہ، پیشہ، عمر، اور بہت کچھ کے ذریعے ہدف بنا سکتے ہیں۔جس سے آپ کو مخصوص اور موثر ہونے کی اجازت ملتی ہے۔

آن لائن مواصلات کی ہمیشہ سے ترقی پذیر دنیا ایک اہم وجہ ہے جس کی وجہ سے ویب سائٹ بنانا اور سوشل میڈیا کی موجودگی آپ کے کاروبار کی کامیابی کے لیے لازم رہے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی  ضروری ہے کہ آپ خود کو اپنے کلائنٹس کے لئےہر وقت دستیاب رکھیں اور ہمیشہ واضح طور پر بات چیت کویقینی بنائیں ۔



Leave a Reply