سی ڈی اےاوراسلام آبادپولیس کاپبلک پارکس کومزید محفوظ بنانےکیلئےباہمی اشتراک

اسلام آباد: سی ڈی اےاوراسلام آبادپولیس نے شہرِ اقتدارکےپبلک پارکس کومزید محفوظ بنانے کے لئے باہمی اشتراک کا فیصلہ کرلیا۔

کیپٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد پاکستان میں پراپرٹی خریدنے کے لیے سب سے سستی جگہ ہے۔

جس کا مقصد عوامی پارکوں اور بازاروں میں حفاظتی اقدامات کو تقویت دینا ہے۔حکام نے اپنے منفرد آئی ایم ای آئی نمبروں کااستعمال کرتےہوئے۔چوری یاگمشدہ موبائل فونزکی شناخت کویقینی بنانے کےلئے موثراقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔اس اقدام کا مقصد نہ صرف چوری کو روکنا ہے بلکہ پرانے ریکارڈنگ سسٹم کو بھی درست کرنا ہے۔

 آئی ٹی ماہرین نےاس بات پرروشنی ڈالی،کہ اگرکوئی فردموبائل فون کاآئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرکےاسےدوسری ڈیوائس پراستعمال کرتاہے۔تواس کاتعین کیاجاسکتاہے کہ کون سا آئی ایم ای آئی نمبر اصلی ہے اور کون سا تبدیل کیا گیا ہے۔ اس موقع پرسی ڈی اےافسران نےپبلک پارکس کوجدیدسہولیات میں تبدیل کرنےکےلیےاسلام آباد کیپیٹل پولیس سےتعاون کی ضرورت پرزوردیا۔اجلاس میں سی ڈی اےاوراسلام آبادپولیس کےباہمی اشترک سے شہریوں کےاعتماد میں اضافہ پر بھی مشاورت کی گئی۔

مزیدپڑھیں:اسلام آبادپولیس کی کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن مہم جاری

مزیدیہ کہ سی ڈی اےافسران نےسیف سٹی کمانڈاینڈکنٹرول سینٹرکےذریعے مانیٹرنگ کے ساتھ پبلک پارکس،مارکیٹ ایریازاوراندرونی و بیرونی سڑکوں پرکیمرےلگانےاورمدھم روشنی والے علاقوں میں ہنگامی بٹن لگانے کی تجویزپیش کی۔جس پر سی پی او سیف سٹی/ٹریفک نے افسران کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا ۔



Leave a Reply